لاڑکانہ، پولیس مقابلوں میں 2 ملزمان زخمی حالت میں گرفتار

جمعہ 30 ستمبر 2022 22:03

لاڑکانہ،  پولیس مقابلوں میں 2 ملزمان  زخمی حالت میں گرفتار
لاڑکانہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 ستمبر2022ء) جیکب آباد میں پولیس نے دو مختلف پولیس مقابلوں میں 2 ملزمان کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا۔پولیس کے مطابق سٹی تھانہ کی حدود گڑہی سبھایو لنک روڈ پر پولیس اور جرائم پیشہ افراد کے درمیان مقابلہ ہوا جس میں ایک ملزم نادر عرف برو بھنگوار کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا۔ پولیس کے مطابق زخمی حالت میں گرفتار ملزم نادر بھنگوار نے ایک روز قبل اپنے ساتھی ڈکیت اسماعیل کے ہمراہ واردات کی کوشش کی جسے پولیس اہلکار گودھو سندرانی نے ناکام بنایا تو ملزمان نے فائرنگ کرتے ہوئے اہلکار کو شدید زخمی کیا تھا اور فرار ہوگئے تھے، پولیس نے ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپوں کا سلسلہ جاری رکھا اور ملزم کو مقابلے کے بعدزخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا جبکہ اس کے دو ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے جن کی گرفتاری کے لیے آپریشن جاری ہے۔

(جاری ہے)

علاوہ ازیں صدر تھانہ کی پولیس نے محمد علی بروہی لنک روڈ پر جرائم پیشہ افراد سے مقابلے کے بعد ایک ملزم نانگری عرف محمد اسماعیل کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا،ملزم کے قبضے سے ایک ٹی ٹی پسٹل بھی برآمد کیا گیا۔ ایس ایس پی سمیر نور کے مطابق گرفتار ملزم اپنے 5 نامعلوم ساتھیوں کے ساتھ واردات کے ارادے سے محمد لنک روڈ پر گھات لگائے ہوئے تھے، پولیس کو دیکھ کر انہوں نے فائرنگ کردی جوابی فائرنگ سے ایک ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا۔پولیس کے مطابق مقابلوں کے دوران زخمی حالت میں گرفتار ہونے والے دونوں ملزمان پولیس اہلکار گودھو سندرانی کو زخمی کرنے میں ملوث تھے۔

متعلقہ عنوان :