Live Updates

سابق وزیراعظم عمران خان کے وارنٹ گرفتاری جاری

ہفتہ 1 اکتوبر 2022 22:29

سابق وزیراعظم عمران خان کے وارنٹ گرفتاری جاری
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 اکتوبر2022ء) سابق وزیراعظم و چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین و سابق وزیراعظم عمران خان کے وارنٹ گرفتاری تھانہ مارگلہ میں 20 اگست کو درج مقدمے میں جاری کیے گئے ۔چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف مقدمہ دفعہ 504/506 کے تحت درج کیا گیا ہے ، مقدمے میں دفعہ 188/189 بھی درج ہے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات