Live Updates

عمران خان کی تیاری مکمل تو حکیم ثناء اللہ بھی علاج کرنے تیار بیٹھا ہے

جن کی ایڑیاں گالوں سے زیادہ نرم ہوں وہ گرم زمین پر پاؤں نہیں رکھتے، یہ تتلیاں اور مخلوق گرم زمین پر پاؤں رکھنے کے نہیں ہیں۔ صدر پی ڈی ایم مولانا فضل الرحمان کی میڈیا سے گفتگو

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ پیر 3 اکتوبر 2022 17:28

عمران خان کی تیاری مکمل تو حکیم ثناء اللہ بھی علاج کرنے تیار بیٹھا ہے
ملتان (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 03 اکتوبر 2022ء) سربراہ جے یوآئی ف اور صدر پی ڈی ایم مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ عمران خان کی تیاری مکمل تو حکیم ثناء اللہ بھی علاج کرنے تیار بیٹھا ہے، جن کی ایڑیاں گالوں سے زیادہ نرم ہوں وہ گرم زمین پر پاؤں نہیں رکھتے، یہ تتلیاں اور مخلوق گرم زمین پر پاؤں رکھنے کے نہیں ہیں، قوم کو ملنے والے جھٹکے عمران خان سے چھٹکارے کے آفٹرشاکس ہیں۔

وہ آج یہاں ملتان میں سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کررہے تھے ۔ صدر پی ڈی ایم مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ضمنی انتخاب میں یوسف رضا گیلانی کا بیٹے کیلئے ووٹ مانگنا ان کی بات ہے لیکن ہم بطور اتحادی روز اول سے ان کو سپورٹ کریں گے۔ حلقے کے تمام ووٹرز کو بھی اپیل کروں گا کہ وہ یوسف رضا گیلانی کے بیٹے کو ووٹ دیں،جس فتنے سے بڑی جدوجہد کے بعد قوم کو آذادی ملی ہے، آج جس قرب سے ملک گزر رہا ہے، قوم کو جو ابھی جھٹکے مل رہے ہیں یہ اس آزادی کے آفٹرشاکس ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اہل ملتان نے فتنے سے جان چھڑانے کیلئے ہمارا بھرپور ساتھ دیا، ملتان میرا گھر ہے، اس لیے ہم مکمل سپورٹ کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کے وارنٹ جاری ہوتے ہیں تو بھاگنا شروع کردیتا ہے، قوم کو دکھانا پڑتا ہے کہ یہ جس طرح بھاگتا ہے۔ آرمی چیف کو مدت ملازمت میں توسیع ہونی یا نہیں، لیکن ایک بات سادہ ہے کہ آرمی چیف کی تعیناتی آئین کے تحت وزیراعظم کا اختیار ہے، اس لیے ہمیں گلی کوچے میں بات کرنے والے باؤلے کو اہمیت نہیں دینی چاہیے، پھر عمران خان کو ہوتا کون ہے جو ہمیں ہدایت لیں۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ عمران خان کی تیاری مکمل تو حکیم ثناء اللہ بھی علاج کرنے تیار بیٹھا ہے۔ جن کی ایڑیاں گالوں سے زیادہ نرم ہوں وہ گرم زمین پر پاؤں نہیں رکھتے، یہ تتلیاں اور مخلوق گرم زمین پر پاؤں رکھنے کے نہیں ہیں۔اس موقع پر پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنماء سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ فارن فنڈنگ کیس اوپن اینڈ شٹ کیس ہے، یہ کافی عرصے سے چل رہا تھا، اثاثے ڈکلیئر کرنے کی کل آخری تاریخ تھی، انہوں نے جو اثاثے ڈکلیئر کیے اس میں بہت سارے بینک اکاؤنٹ چھپائے جو جرم ہے، اور ثابت ہوگیا کہ فارن فنڈنگ کیس میں ان کے خلاف کاروائی کی جائے۔

ہم پر جو طعنہ دیا جاتا ہے یہ امپورٹڈ حکومت ہے، لیکن دراصل فارن فنڈنگ کرنے والوں کی امپورٹڈ پارٹی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ن لیگ اور پیپلزپارٹی ملتان میں متحد ہوکر کام کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ آرمی چیف کی تعیناتی بڑی سادہ بات ہے، آئین کے تحت آرمی چیف کی تعیناتی وزیراعظم کا اختیار ہے، عمران خان کو چاہیے کہ آرمی چیف کی تعیناتی کو جلسوں سڑکوں پر بات کرنے سے گریز کریں۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات