ملالہ یوسفزئی فلم جوائے لینڈ کی ٹیم میں شامل

جمعرات 6 اکتوبر 2022 17:24

ملالہ یوسفزئی فلم جوائے لینڈ کی ٹیم میں شامل
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 اکتوبر2022ء) نوبل انعام یافتہ پاکستانی ملالہ یوسفزئی کو پاکستانی اکیڈمی سلیکشن کمیٹی کی جانب سے آسکر ایوارڈز کیلئے نامزد پاکستانی فلم جوائے لینڈ کی ٹیم میں شامل کرلیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

سرمد کھوسٹ فلمز کے آفیشل انسٹاگرام اکائونٹ پر ملالہ یوسفزئی کو فلم جوائے لینڈ کی ٹیم میں بطور ایگزیکٹیو پروڈیوسر شامل کیا گیا ہے اس حوالے سے ملالہ یوسفزئی نے کہا کہ فلم جوائیلینڈ نے ہمیں دعوت دی ہے کہ ہم اپنے قریبی لوگوں کے لیے اپنی آنکھیں کھولیں، اپنے خاندان کے اراکین اور دوستوں کو اپنی توقعات یا معاشرتی تعصب سے قطع نظر بالکل ویسے ہی دیکھیں اور قبول کریں جیسے کہ وہ ہیں۔

متعلقہ عنوان :