سکیورٹی فورسز کا پشاور متنی میں دہشتگردوں کیخلاف خفیہ اطلاعات پرآپریشن

فورسز کی فائرنگ سے ایک دہشتگرد ہلاک کردیا گیا، ہلاک دہشتگرد سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ہوا ہے، آئی ایس پی آر

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعرات 6 اکتوبر 2022 21:12

سکیورٹی فورسز کا پشاور متنی میں دہشتگردوں کیخلاف خفیہ اطلاعات پرآپریشن
راولپنڈی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 06 اکتوبر 2022ء) ملک بھر میں پاک فوج کا دہشتگردوں اور ان کے سہولتکاروں کے خلاف آپریشن ردالفساد کامیابی سے جاری ہے، سکیورٹی فورسز نے پشاور متنی میں آپریشن کے دوران ایک دہشتگرد ہلاک کردیا، ہلاک دہشتگرد سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ہوا ہے۔

(جاری ہے)

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے پشاور کے علاقے متنی میں دہشتگردوں کی موجودگی کی انٹیلی جنس اطلاعات پرآپریشن کیا،آپریشن کے دوران سکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا، فائرنگ کے تبادلے میں ایک دہشتگرد ہلاک کردیا گیا، ہلاک دہشتگرد سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ہوا ہے۔