گٹکا مافیا کیخلاف آپریشن میں پولیس کو سخت مزاحمت کا سامنا، خاتون اے ایس پی یرغمال، 6 اہلکار زخمی، کئی ملزمان کو بھی گرفتار کرلیا گیا

بدھ 12 اکتوبر 2022 14:10

ٹنڈو محمد خان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 اکتوبر2022ء) )ٹنڈو محمد خان میں گٹکا مافیا کے خلاف آپریشن میں پولیس کو سخت مزاحمت کا سامنا کرنا پڑا، خاتون اے ایس پی یرغمال اور 6 پولیس اہلکار زخمی ہوگئے، کئی ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔تفصیلات کے مطابق ٹنڈو محمد خان کے علاقے ستر موری میں پولیس نے گٹکا مافیا کے خلاف آپریشن کرتے ہوئے مین پوری کے بڑے کارخانے پر چھاپہ مارا اور کارخانے کے مالک کی گرفتاری کیلیے علاقے کا گھیرائو کرلیا، اس موقع پر پولیس کو سخت مزاحمت کا سامنا کرنا پڑا۔

آپریشن کے دوران گٹکا اور مین پوری مافیا کے کارندوں کی جانب سے مزاحمت کی گئی،رپورٹس کے مطابق ایس ایس پی ٹنڈو محمد خان عبداللہ میمن اور ملزمان کے درمیان مذاکرات کے بعد یرغمال بنائے گئے اہلکاروں کو پولیس کے حوالے کردیا گیا۔

(جاری ہے)

یرغمالیوں میں اے ایس پی کینٹ علینہ راجپر سمیت دیگر پولیس اہلکار شامل تھے، ملزمان کے حملے میں اے ایس پی سمیت 5 اہلکار زخمی بھی ہوئے۔

جن میں سے ایک کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔صورتحال سنگین ہونے پر 5 اضلاع کی پولیس کو وہاں طلب کرلیا گیا، پولیس کی بھاری نفری پہنچنے پر گٹکا مافیا کے کارندوں نے خاتون اے ایس پی کو چھوڑ دیا۔بعد ازاں پولیس پارٹی نے کئی گھنٹوں کے آپریشن کے بعد متعدد ملزمان کو گرفتار کرلیا تاہم ان کی شناخت ظاہر کرنے سے گریز کیا جب کہ گٹکا اور مین پوری کی تیاری میں استعمال ہونے والا سامان بھی بھاری مقدار میں برآمد کرلیا جس کی مارکیٹ میں قیمت کروڑوں روپے بتائی جاتی ہے۔

متعلقہ عنوان :