شاہ زیب قتل کیس، شاہ رخ جتوئی سمیت دیگر ملزمان کو فریقین کےمابین راضی نامہ ہونے کی بنیاد پر بری کرنے کے احکامات جاری

منگل 18 اکتوبر 2022 16:56

شاہ زیب قتل کیس، شاہ رخ جتوئی سمیت دیگر ملزمان کو فریقین کےمابین راضی ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اکتوبر2022ء) سپر یم کورٹ نے شاہ زیب قتل کیس کے ملزم شاہ رخ جتوئی سمیت دیگر ملزمان کو فریقین کےمابین راضی نامہ ہونے کی بنیاد پر بری کرنے کے احکامات جاری کر دئیے ہیں۔عدالت عظمی میں معاملہ کی سماعت جسٹس اعجاز الاحسن کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کی۔

(جاری ہے)

دوران سماعت شاہ رخ جتوئی کے وکیل لطیف کھوسہ نے عدالت کو بتایا کہ فریقین کا پہلے ہی راضی نامہ ہوچکا ہے،ملزمان کادہشت پھیلانے کا کوئی ارادہ نہیں تھا،قتل کے واقع کو دہشگردی کا رنگ دیا گیا۔

عدالت عظمی نے اس موقع پر شاہ زیب قتل کیس کے ملزم شاہ رخ جتوئی سمیت دیگر دیگر ملزمان کو بری کرنے کے احکامات جاری کرتے ہوئے معاملہ نمٹا دیا ہے۔ شاہ زیب قتل کیس میں ٹرائل کورٹ نے شاہ رخ جتوئی اور نواب سراج تالپور کو سزائے موت اور نواب سجاد غلام مرتضی کو عمر قید سنائی تھی، سندھ ہائیکورٹ نے ٹرائل کورٹ کا فیصلہ تبدیل کرتے ہوئے اے ٹے اے کے تحت چاروں ملزمان کو عمر قید سزا سنا دی تھی،ملزمان نے عمر قید کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیلیں دائر کی تھی جسے اب نمٹا دیا گیا ہے ۔