اسلام آباد ہائی کورٹ کا وفاقی دارالحکومت میں شیشہ کیفے ریگولیٹ کرنے کا حکم

جمعرات 27 اکتوبر 2022 22:40

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 اکتوبر2022ء) اسلام آباد ہائی کورٹ نے وفاقی دارالحکومت میں شیشہ کیفے ریگولیٹ کرنے کا حکم دے دیا ہے ۔ چیف کمشنر اسلام آباد کو ہدایت کی گئی ہے کہ پالیسی بننے تک شیشہ کیفے بند کرنے کے لئے اقدامات کئے جائیں ۔

(جاری ہے)

جمعرات کو جسٹس محسن اخترکیانی کی عدالت سے 11 صفحات پر مشتمل جاری فیصلہ میں سیکرٹری نیشنل ہیلتھ سروسز کو چھ ماہ میں رولز نوٹیفائی کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ چیف کمشنر اسلام آباد شیشہ کیفوں کا وزٹ کریں ، رولز نوٹیفائی ہونے تک شیشہ کیفے بند کر دئیے جائیں ، رولز بننے کے بعد این او سی لیکر ٹوبیکو متعلق بزنس کی اجازت ہو گی ، عدالت کا کہنا ہے کہ شیشہ کیفے مالکان نے موقف اپنایا شیشہ کی خرید و فروخت سے متعلق کوئی خاص قانون نہیں ، شیشہ کیفے مالکان کا کہنا ہے جب قانون موجود نہیں تو اس کو ممنوعہ کیسے قرار دیا جا سکتا ہے ؟ ، عدالت کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت کے رولز بنائے بغیر کیسے سموک فری ماحول بنایا جا سکتا ہے ، اس میں کوئی انکار نہیں کہ پبلک مقامات پر سگریٹ ، سگار یا شیشہ پر پابندی ہے ۔

متعلقہ عنوان :