نومبر میں معمول یا معمول سے کم بارشوں کا امکان ہے‘ محکمہ موسمیات

جنوبی اور وسطی پنجاب میں خشک موسم سے اسموگ پیدا ہونے کا امکان ہے

جمعہ 28 اکتوبر 2022 21:35

نومبر میں معمول یا معمول سے کم بارشوں کا امکان ہے‘ محکمہ موسمیات
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اکتوبر2022ء) محکمہ موسمیات کے مطابق نومبر میں معمول یا معمول سے کم بارشوں کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب، بالائی خیبر پختونخواہ ، کشمیر اور گلگت بلتستان میں تقریباً معمول کی بارشوں کا امکان ہے،بلوچستان اور سندھ میں بھی تقریباًمعمول کے مطابق بارشیں ہوں گی۔

(جاری ہے)

خشک موسم خریف فصل کی کٹائی میں سازگار ثابت ہوگا، گندم اور ربیع کی دیگر نئی فصلوں کو ابتدا ء میں آبپاشی کی ضرورت ہوگی۔محکمہ موسمیات کی رپورٹ کے مطابق جنوبی اور وسطی پنجاب میں خشک موسم سے اسموگ پیدا ہونے کا امکان ہے۔ نومبر کے آخری 10 دنوں میں رات اور صبح کو دھند کا امکان ہے جبکہ نومبر میں رات کو درجہ حرارت بتدریج کم ہوتا جائے گا۔