وانا بازار میں شاہ تاج گھی ایجنسی کو رات کی تاریکی میں لوٹنے اور نذر آتش کرنے پر تاجر برادری کااحتجاج

ہفتہ 29 اکتوبر 2022 22:21

وانا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 اکتوبر2022ء) وانا بازار میں شاہ تاج گھی ایجنسی کو رات کی تاریکی میں لوٹنے اور نذر آتش کرنے پر تاجر برادری نے امن چیک پوسٹ تک احتجاج اور مظاہرہ کیا۔تاجر برادری نے پولیس اور ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ بازار کا تحفظ یقینی بنائے اور اعلان کیا گیا کہ 4 نومبر تک سیاسی اور سول سوسائٹی کے ساتھ امن بارے مقرر کردہ ڈیڈ لائن کو عملی شکل دیا جائے مثبت جواب نہ ملنے کی صورت میں مشترکہ لائحہ پر عمل کریں گے۔

تاجر برادری کے مظاہرہ سے تاج محمد، مقرب خان اور پی ٹی ایم کے فرمان وزیر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سرکار طے شدہ ایجنڈے پر عمل پیراں ہیں جس میں معیشت اور کاروبار کا ڈبونا شامل ہیں تاکہ خفیہ اداروں کو اچھے شہری کی نسبت یہاں بھوکے اور پیاسے شہری وافر مقدار میں دستیاب ہو تاکہ افراتفری اور شر پسندی کی کھپت کی ضروریات خفیہ اداروں کی پوری ہوسکے۔

(جاری ہے)

چیمبر اینڈ کامرس کے صدر مقرب خان اور تاج محمد نے کہا کہ ملک میں سب سے زیادہ ٹیکس پاک افغان بارڈر پر جمع کیا جاتا ہے لیکن ادارے یہاں پر افراتفری اور بدامنی کو فروغ دے رہی ہے ۔انھوں نے کہا کہ حکومت اپنی ذمہ داریاں پیچانے بصورت دیگر اگر امن و امان ہمارے سپرد کرنے کی خواہش ہو تو وانا بازار اور انگور اڈا بارڈر کا ٹیکس اقوام اور تاجر برادری کے حوالے کیا جائیں تاکہ سرکار کی بجائے عوام امن و امان کے لئے خود میدان میں بدامنی اور شرپسندی سے نبر آزما ہوسکیں۔

دریں اثنا تاج محمد نے آر پی او ڈیرہ ڈویژن کی امن کے حوالے سے اخباری بیان کو مسترد کیا گیا جس میں آرپی او ڈیرہ ڈویژن شوکت عباس نے وانا میں مثالی امن کا ذکر کیا تھا۔ انھوں نے کہا کہ علاقہ اعظم ورسک میں دن رات پولیس پر حملے ہو رہے ہیں جن میں پولیس کی کئی قیمتی جانیں گئی، پولیس کو آر پی او ڈیرہ تحفظ دینے میں ناکام ہیں جبکہ اخباری نمائندوں کے ساتھ ملاقات میں امن کا تاثر دینا قابل افسوس قرار دیا۔ انھوں نے واضح کیا کہ سرکار سیاسی اقابرین اور سول سوسائٹی کے مطالبات پر سنجیدہ غور کریں بصورت دیگر 4 نومبر کو متفقہ طور پر شدید ردے عمل کا مظاہرہ کریں گے۔