مہران ہائی وے پر موٹر سائیکل سوار نوجوانوں کو ٹرک نے کچل دیا

ہفتہ 29 اکتوبر 2022 21:10

نوشہروفیروز (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 اکتوبر2022ء) مہران ہائی وے بگھڑ موری پل پر تیز رفتار ٹرک نے موٹرسائیکل سوار دو نوجوانوں کو کچل کر ہلاک کردیا، ،ڈرائیور فرار ،لاشیں گھر پہنچنے پر کہرام۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق مہران ہائی وے بگھڑ موری پل کے قریب تیز رفتار ٹرک نے موٹرسائیکل سوار دو نوجوان کو کچل کر ہلاک کردیا جبکہ ٹرک ڈرائیور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا،واقع کی اطلاع پر پولیس نے پہنچ کر لاشوں کو اسپتال منتقل کردیا جہاں پر متوفی نوجوانوں کی شناخت دریاخان مری کے رہائشی اینٹی کرپشن کانسٹیبل زاہد عمرانی کے نوجوان بیٹے 15 سالہ کاشف عمرانی اور نوشہروفیروز کے رہائشی 17 سالہ ایاز ولد پنھل عمرانی کے نام سے ہوئی ہے، متوفی نوجوانوں کی لاشیں گھر پہنچنے پر کہرام مچ گیا یے پولیس کے مطابق فرار ٹرک ڈرائیور کی تلاش کی جارہی ہے ۔

بتایا جاتا ہے کہ دونوں نوجوان پڈعیدن میں درگاہ جمن شاہ میلے سے واپس گھر جارہے تھے کہ حادثہ کا شکار ہو گئے۔المناک حادثہ پر پورا علاقہ سوگ میں ڈوب گیا۔