وانا میں 3G,4G نیٹ ورک کی بحالی کو خوش آئند قرار دیدیا

اتوار 30 اکتوبر 2022 18:30

وانا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 اکتوبر2022ء) سماجی اور کاروباری حلقوں نے ضلع جنوبی وزیرستان وانا میں 3G,4G نیٹ ورک کی بحالی کو خوش آئند قرار دیدیا ،سماجی کارکن زربت خان اور کاروباری حلقوں سے وابستہ میرجنان وزیر نے کہاکہ اس دور جدید میں موبائل نیٹ ورک علاقائی مفادات کے لیے ریڑھ کی ہڈی کی حثیت رکھتی ہیں کیونکہ اج کل کے دور میں دنیا گلوبل ویلج بن چکی ہیں جس میں ہر شے کی دارومدار انٹرنیٹ سے وابستہ ہے بین الاقوامی سطح کارباری اور تعلیمی سرگرمیاں انٹرنیٹ ہی کے ذریعے بااسانی حل ہو جاتے ہیں ۔

زربت خان وزیر کے مطابق سب ڈویڑن وانا میں 3G,4G نیٹ ورک بحالی سے علاقے میں کاروباری اور بے روزگار افراد کے لئے سودمند ثابت ہوتی ہے کیونکہ انٹرنیٹ کی وجہ سے علاقہ مکین گھروں کے دہلیز پر مستفید ہوگئے ہیں اس اقدام پر کورکمانڈ پشاور سردار حسن اظہر حیات کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں ۔

(جاری ہے)

نویں کلاس کے طالب علم اظہرالدین نے کہاکہ انٹرنیٹ کی بحالی سے قبائلی طلبا تعلیم کے میدان میں اسانیوں سے ہمکنار ہوگئے انہوں کہاکہ اب ہم ڈیرہ اسماعیل خان، بنوں اور پشاور کے بجائے اپنی گھروں سے داخلے اور سکلرشیپ کے لیے اپلائی کرسکتے ہیں جس کی وجہ سے طلبا کے اخراجات کم ہوگئے ہیں اس بابت مذکورہ افراد سمیت علاقہ مکین نے عسکری قیادت سے مطالبہ کیا ہے کہ پورے وزیرستان میں انٹرنیٹ کی بحالی کو یقینی بنائی جائیں تاکہ علاقے میں کاروباری اور تعلیمی سرگرمیاں بحال ہوں-