گورنر سندھ سے نیشنل سکیورٹی ورکشاپ کے شرکاء نے گورنر ہائوس میں ملاقات

ٓیہ ورکشاپ نیشنل ڈیفنس یو یورسٹی کے تحت پورے ملک میں منعقد کئے جارہے ہیں ان کا مقصد قومی سلامتی کو درپیش اندرونی و بیرونی خطرات کی نشاندہی اور ان کے سد باب کے اقدامات پر قومی ڈائیلاگ کو فروغ دینا ہی: کامران خان ٹیسوری [ ہم سب کے لئے قومی سلامتی سے کوئی چیز مقدم نہیںاور نیشنل ایکشن پلان کو تمام سیاسی جماعتوں کی حمایت حاصل ہے، ملاقات میں گفتگو

جمعہ 4 نومبر 2022 00:03

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 نومبر2022ء) گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری سے نیشنل سکیورٹی ورکشاپ کے شرکاء نے گورنر ہائوس میں ملاقات کی۔گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری نے شرکاء سے با ت کرتے ہوئے کہا کہ یہ ورکشاپ نیشنل ڈیفنس یو یورسٹی کے تحت پورے ملک میں منعقد کئے جارہے ہیں ان کا مقصد قومی سلامتی کو درپیش اندرونی و بیرونی خطرات کی نشاندہی اور ان کے سد باب کے اقدامات پر قومی ڈائیلاگ کو فروغ دینا ہے اس ضمن میں نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کی کوششیں لائق تحسین ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم سب کے لئے قومی سلامتی سے کوئی چیز مقدم نہیںاور نیشنل ایکشن پلان کو تمام سیاسی جماعتوں کی حمایت حاصل ہے، گورنرسندھ نے کہا کہ افواج پاکستان نے ملک کی سلامتی کے لئے جانوں کے نذرانے پیش کئے ہیں اور آپریشن ضرب عضب اور ردالفساد پاکستان کو دہشت گردی سے نجات ملی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ملک کی سلامتی اور سرحدوں کے دفاع کے لئے ہر شہری اپنی مسلح افواج کے ساتھ ہے۔

ملاقات میں ورکشاپ کے شرکاء نے گورنر سندزھ سے صوبہ میں ان کے آئینی کردار،امن و امان کی مجموعی صورتحال،ترقیاتی منصوبوں،وفاقی حکومت کے تعاون اور دیگر متعلقہ امور پر سوالات بھی کئے ان سولات کے گورنر سندھ نے تفصیلی جوابات دئیے۔درین اثناء۔گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری سے ممبر لینڈ یوٹیلائزیشن،بورڈ آف ریونیو دانش سعید نے گورنرہائوس میں ملاقات کی۔

ملاقات میں دانش سعید نے حیدرآباد میں یونیورسٹی کے قیام میں پیشرفت کے حوالہ سے گورنرسندھ کو آگاہ کیا۔ گور نر سندھ ہدایت کی کہ اراضی کے لئے کاغذی کارروائی جلد مکمل کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ یونیورسٹی کا قیام حیدرآباد کے مکینوں کادیرینہ مطالبہ ہے اس سے اعلیٰ تعلیم کے فروغ میں مدد ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ حیدرآباد کے رہائشیوں کو جلد خوشخبری ملے گی۔ ممبر لینڈ یوٹیلائزیشن نے کہا کہ گورنرسندھ کی ہدایت پر ہر صورت عمل درآمد یقینی بنائیں گے اورجامعہ کی اراضی کی ، ڈیمارکیشن اور دیگر کام جلد مکمل کرلیا جائے گا