گورنر سندھ سے نیشنل سکیورٹی ورکشاپ کے شرکاکی ملاقات

نیشنل ایکشن پلان پر پوری قوم متحد ہے ،دہشت گردی سے نجات ملی ، افواج نے بے پنا ہ قربانیاں دیں،کامران ٹیسوری

جمعرات 3 نومبر 2022 21:20

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 نومبر2022ء) گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری سے نیشنل سکیورٹی ورکشاپ کے شرکانے گورنر ہاس میں ملاقات کی ۔گورنرسندھ نے شرکاسے با ت کرتے ہوئے کہا کہ یہ ورکشاپ نیشنل ڈیفنس یو یورسٹی کے تحت پورے ملک میں منعقد کئے جارہے ہیں ،ان کا مقصد قومی سلامتی کو درپیش اندرونی و بیرونی خطرات کی نشاندہی اور ان کے سد باب کے اقدامات پر قومی ڈائیلاگ کو فروغ دینا ہے، اس ضمن میں نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کی کوششیں لائق تحسین ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ ہم سب کے لئے قومی سلامتی سے کوئی چیز مقدم نہیںاور نیشنل ایکشن پلان کو تمام سیاسی جماعتوں کی حمایت حاصل ہے۔ گورنرسندھ نے کہا کہ افواج پاکستان نے ملک کی سلامتی کے لئے جانوں کے نذرانے پیش کئے ہیں اور آپریشن ضرب عضب اور ردالفساد پاکستان کو دہشت گردی سے نجات ملی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کی سلامتی اور سرحدوں کے دفاع کے لئے ہر شہری اپنی مسلح افواج کے ساتھ ہے ۔ ملاقات میں ورکشاپ کے شرکانے گورنر سندزھ سے صوبہ میں ان کے آئینی کردار،امن و امان کی مجموعی صورتحال،ترقیاتی منصوبوں،وفاقی حکومت کے تعاون اور دیگر متعلقہ امور پر سوالات بھی کئے ان سولات کے گورنر سندھ نے تفصیلی جوابات دئیے۔