م*انٹر کالجیٹ خیبرپختونخوا گیمز خواتین کرکٹ کا ایونٹ پشاور ریجن نے اپنے نام کرلیا

جمعرات 17 نومبر 2022 18:30

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 نومبر2022ء) انٹر کالجیٹ خیبرپختونخوا گیمز خواتین کرکٹ کا ایونٹ پشاور ریجن نے اپنے نام کرلیا گزشتہ روز شہید بینظیر بھٹو وومن یونیورسٹی پشاور میں کھیلے گئے فائنل میچ میں پشاور کی ٹیم نے مردان ریجن کو 59 رنز سے شکست دے کر ٹرافی اپنے نام کرلی اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی ممبر صوبائی اسمبلی مدیحہ نثار تھی جنہوں نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے اس موقع پر ان کے ہمراہ وائس چانسلر شہید بینظیر بھٹو وومن یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر صفیہ احمد،ڈائریکٹر سپورٹس فیمل گیمز رشیدہ غزنوی،ڈپٹی ڈائریکٹر بینظیر یونیورسٹی ماریہ ثمین،ایڈمنسٹریٹر سید جعفر شاہ،کرکٹ آرگنائزر رحم بی بی،نجمہ قاضی اور کوچ بشری سمیت دیگر شخصیات موجود تھیں۔

فائنل میچ میں مردان کی ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا جو کہ مردان کے لئے مفید ثابت نہیں ہوا اور پشاور کی ٹیم نے مقررہ بارہ اوورز میں تین وکٹوں کے نقصان پر 128 رنز بنائے جس میں حناء نے 65 رنز کی شاندار اینگز کھیلی جواب میں مردان ریجن کی ٹیم نے مقررہ اوورز میں صرف 69 سکور بنا سکیں،فائنل میچ پشاور ریجن 59 رنز سے جیت گئی حناء 65 رنز کی شاندار اینگز کھیل کر پلیئر آف دی میچ قرار پائی،اس موقع پر مہمان خصوصی ممبر صوبائی اسمبلی مدیحہ نثار نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ڈائریکٹوریٹ جنرل سپورٹس خیبرپختونخوا داد کی مستحق ہے کہ جنہوں نے مردوں کے مقابلوں کیساتھ ساتھ خواتین گیمز کا بھی انعقاد کیا اور خواتین کا ٹیلنٹ سامنے لانے کے لئییہ پلیٹ فارم مہیہ کیا انہوں نے خواتین پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اگر خواتین نیشنل اسمبلی اور صوبائی اسمبلی تک پہنچ سکتی ہے تو زندگی کہ ہر شعبے میں احسن طریقے سے اپنا کردار ادا کرسکتی ہے ان کا کہنا تھا کہ صحت مندانا سرگرمیوں سے ہی ایک اچھے معاشرے کا قیام عمل میں لایا جا سکتا ہے آج کے نوجوانوں پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے کیونکہ دنیا گلوبل ویلج بن چکی ہے اور پاکستان کے استحکام اور پاکستان معاشی طور پر مضبوط و خوشحال تب ہوسکتا ہے جب نوجوان خواتین اور مرد شانہ بشانہ آگے آکر اپنی زمہ داریاں احسن طریقے سے ادا کریں انہوں نے شہیدبینظیر وومن یونیورسٹی کے انتظامیہ کو سراہتے ہوئے کہا کہ خواتین کے کھیلوں کے لئے عملی اقدامات اٹھائے گئے ہے جس سے خواتین کھلاڑی بغیر خوف و خطر کے تمام گیمز اور غیر نصابی سرگرمیوں میں حصہ لے سکتی ہیں۔

(جاری ہے)

اس موقع پر وائس چانسلر شہید بینظیر بھٹو وومن یونیورسٹی پشاور پروفیسر ڈاکٹر صفیہ احمد نے مہمانان کو خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ شہید بینظیر بھٹو وومن یونیورسٹی کی انتظامیہ ہمشہ خواتین کھیلوں کے فروغ میں اپنا کردار ادا کرتی رہے گی یونیورسٹی کے دروازے کھلاڑیوں کے لئے ہمشہ کھولی رہے گی کیونکہ کھیل کود کی اہمیت کو نظر انداز نہیں جاسکتا۔