مخدوم امین فہیم کی ساتویں برسی منائی گئی، مٹیاری ضلع میں عام تعطیل

پیر 21 نومبر 2022 21:40

مٹیاری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 نومبر2022ء) سینئر سیاستدان اور پیپلز پارٹی پارلیمینٹرین کے سابق صدر مرحوم مخدوم امین فہیم کی ساتویں برسی مٹیاری کے شہر ہالا میں منائی گئی، برسی کے موقع پر ڈپٹی کمشنر نے ضلع بھر میںسرکاری تعطیل کا اعلان کیا تھا۔

(جاری ہے)

مخدوم امین فہیم 4 اگست 1939 کو ہالا میں پیدا ہوئے، وہ 1977 سے 2015 تک پارلیمنٹ کا حصہ رہے، 7 مرتبہ قومی اسمبلی کے رکن اور ایک مرتبہ سندھ اسمبلی کے رکن رہے جبکہ 2 مرتبہ وفاقی وزیر بھی بنے۔

مخدوم امین فہیم کی ساتویں برسی کے موقع پر درگاہ سرور نوح میں قرآن خوانی اور مزار پر چادر بھی چڑھائی گئی۔درگاہ کے گدی نشین اور سروری جماعت کے روحانی پیشوا مخدوم جمیل الزماں اپنے والد کی درگاہ پر حاضری دی۔واضح رہے کہ مخدوم امین فہیم بلڈ کینسر میں مبتلا رہنے کے بعد 21 نومبر 2015 کو کراچی کے نجی اسپتال میں انتقال کر گئے تھے۔