
ضلع سیالکوٹ کو تمباکو نوشی سے پاک بنانےکا فیصلہ
جمعہ 25 نومبر 2022 19:34
(جاری ہے)
سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر احمد ناصر، نمائندہ وفاقی وزارت صحت حکومت پاکستان محمد آفتاب احمد، ڈی ایچ او ڈاکٹر وسیم مرزا، ایس ڈی پی و ہیڈ کوارٹر صابر چٹھہ، ڈی ڈی کالجز پروفیسر شمس ملک، ڈی ای او ایجوکیشن عطاء الہٰی، ٹرانسپورٹر صابی بٹ اور نمائندہ ایوان صنعت وتجارت سیالکوٹ اور فوڈ اتھارٹی کے مقامی حکام بھی موجود تھے۔
اے ڈی سی فنانس سیدہ آمنہ مودودی نے کہاکہ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی تمام سکولوں سے 50 میٹر میں موجود وکانوں کا ڈیٹا ڈپٹی کمشنر آفس کو فراہم کرے اور بچوں میں تمباکو کے خلاف تخلیقی صلاحیتوں، تقریری و تحریری مقابلوں کا اہتمام کروائے۔ انہوں نے سیالکوٹ پولیس کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ تعلیمی اداروں کے قریب تمباکو کی تمام اشیا ءکی فروخت پر کریک ڈاون کیاجائے مزید کھلا سگریٹ اور دوکانوں پر تمباکو کے اشتہارات کھلی خلاف ورزی ہیں۔ نمائندہ وزارت صحت محمد آفتاب احمد نے ٹوبیکو فری سٹیز پروگرام کی گذشتہ کارکردگی پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے بتایا کہ سیالکوٹ ضلعی انتظامیہ کی انسداد تمباکو اور تمباکو کے دھویں سے پاک شہر بنانے کے لیے جاری کاوشوں کو سراہا جس کی وجہ سے پاکستان عالمی ادارہ صحت کے علاقائی ملکوں میں سر فہرست ہے۔ سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر احمد ناصر نے کہا کہ پاکستان میں ایک لاکھ ساٹھ ہزار سے زائد افراد سالانہ تمباکو نوشی کی وجہ سے لقمہ اجل بن جاتے ہیں اور 1200 پاکستانی بچے جن کی عمر 5 سے 15 سال کے درمیان ہے روازانہ تمباکو نوشی شروع کرتے ہیں جو کہ ایک لمحہ فکریہ ہے۔ حکومت پاکستان کو نہ صرف نئے آنے والوں کا راستہ روکنا ہے بلکہ تمباکو نوشی کرنے والوں کو اس لعنت سے چھٹکارے کے لیے ان کی مدد کرنا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ وزارت قومی صحت پاکستان, سیالکوٹ ضلعی انتظامیہ کے ساتھ مل کر تمباکو نوشی کے خاتمے اور تمباکو نوشی سے پاک شہر بنانے تک اپنی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ تمباکو سے پاک آئندہ نسلوں پر کام کرنے کی ضرورت ہے۔ اس موقع پرسیالکوٹ چیمبر آف کامرس نے انسداد تمباکو قانون کے نفاذ کے لیے اپنے عزم کا اعادہ کیا اور سیالکوٹ کو سموک فری بنانے کے لیے اپنی ہر ممکن مدد کی یقین دہانی کروائی۔مزید قومی خبریں
-
زلمی فاؤنڈیشن کا فضائی محافظین کو خراجِ تحسین ، 5 کروڑ روپے کا اعلان
-
کراچی،جعلی دستاویزات پر امریکی ویزا حاصل کرنے میں ملوث 2 ملزمان گرفتار
-
پائلٹس کے جہاز اڑانے سے انکار پر بھارت ڈرونز بھیجنے پر مجبور ہوا‘ احسن اقبال
-
پاکستان کے جواب نے بھارت کا غرور خاک میں ملا دیا۔
-
جائیداد کا تنازعہ، ملزم نے دادی، چاچی، چاچا اور کمسن بچوں کو قتل کر دیا
-
آپریشن ’’بنیان مرصوص‘‘ کے ہیروز کو خراجِ تحسین پیش کرنے ،قومی نصاب کا حصہ بنانے کی قرارداد جمع
-
وفاقی حکومت کابجٹ 2 جون کو قومی اسمبلی میں پیش کئے جانے کا امکان
-
بھارت کو گھس کر مارا، شاہینوں نے سالمیت کی حفاظت کی‘عظمی بخاری
-
دونوں ممالک میں دیرینہ مسائل کے حل کیلئے سازگار ماحول پیدا ہوگا
-
پاک بھارت جنگ بندی کے باوجود ملک بھر کی 150 پروازیں منسوخ
-
بھارت کو پاکستان کی تکنیکی صلاحیتوں پر حیرت ہوئی ہوگی، دفاعی تجزیہ کارحیران
-
وزیراعظم کا آپریشن بنیان مرصوص کی کامیابی پر آج یومِ تشکر منانے کا اعلان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.