علی ظفر نے خواجہ سرائوں کو بھی لکس اسٹائل ایوارڈز دینے کا مطالبہ کردیا

ہفتہ 26 نومبر 2022 15:42

علی ظفر نے خواجہ سرائوں کو بھی لکس اسٹائل ایوارڈز دینے کا مطالبہ کردیا
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 نومبر2022ء) عالمی شہرت یافتہ پاکستانی گلوکار علی ظفر نے مطالبہ کیا ہے کہ اگلی مرتبہ خواجہ سراؤں کو بھی مختلف اعزازت سے نوازا جائے۔پاکستان انٹرٹینمنٹ انڈسٹری کے سب سے بڑے ایوارڈ شو لکس اسٹائل ایوارڈز کی تقریب لاہور کے ایکسپو سینٹر میں منعقد ہوئی جس میں علی ظفر کو سال کے بہترین گلوکار کا ایوارڈ ملا۔

(جاری ہے)

گلوکار جب اسٹیج پر ایوارڈ وصول کرنے آئے تو انہوں نے اپنی تقریر میں مداحوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے خواجہ سراؤں سے متعلق لکس اسٹائل ایوارڈ کی انتظامیہ سے درخواست بھی کی۔علی ظفر نے کہا کہ ہم اداکار تو نظروں میں آتے رہتے ہیں، ہمیں تو شہرت ملتی رہتی ہے مگر خواجہ سرائوں کو ان کے حقوق دینا، انہیں قبول کرنا بے حد ضروری ہے، میں چاہتا ہوں کہ انہیں بھی اعزاز دیا جائے۔انہوں نے اپیل کی کہ اگلے لکس اسٹائل ایوارڈز میں خواجہ سرائوں کیلئے بھی مخصوص ایوارڈز رکھے جائیں۔

متعلقہ عنوان :