Live Updates

عمران خان کے جلسہ گاہ پہنچنے پر فیصل جاوید آبدیدہ ہوگئے، جذباتی الفاظ میں عمران خان کو خراج تحسین

ہفتہ 26 نومبر 2022 20:29

عمران خان کے جلسہ گاہ پہنچنے پر فیصل جاوید آبدیدہ ہوگئے، جذباتی الفاظ ..
راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 نومبر2022ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے پنڈی جلسہ گاہ پہنچنے پر سینیٹر فیصل جاوید آبدیدہ ہوگئے۔

(جاری ہے)

پی ٹی آئی کے لانگ مارچ میں عمران خان جلسہ گاہ پہنچے تو اس موقع پر میزبان سینیٹر فیصل جاوید اشکبار ہوئے اور جذباتی الفاظ میں عمران خان کو خراج تحسین پیش کیا۔اس موقع پر فیصل جاوید خان نے کہا کہ خان صاحب آپ نے اس قوم کا خوف دور کردیا ہے، خان صاحب اللہ تعالیٰ آپ کو لمبی زندگی عطا فرمائے، عمران خان خطرے کے باوجود جلسے میں آئے، خان صاحب تاحد نگاہ لوگ ہی لوگ ہیں۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات