kکوئٹہ ، ہماری پارٹی بلوچستان اور بلوچ قوم کے اجتماعی قومی مسائل کو اُجاگر کرنے کی خاطر قومی جمہوری جدوجہد کو فروغ دینے اور آگے بڑھانے میں مصروف عمل ہے، رہنما بلوچستان نیشنل پارٹی

ہفتہ 26 نومبر 2022 21:05

ٴ!کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 نومبر2022ء) بلوچستان نیشنل پارٹی کے زیر اہتمام لہڑی سٹاپ تختہانی مشرقی بائی پاس میں گرینڈ شمولیتی جلسہ منعقد اس موقع پر سیاسی و قبائلی عمائدین حاجی محمد اعظم مینگل، ٹکری جمعہ خان سمالانی، اختر محمد مینگل،ہزار خان شاہوانی، ماسٹر محمد زمان بنگلزئی، زبیر احمد مری،شاہنواز کرد،عبدالعزیز لہڑی، میر محمد یونس مینگل، اور شمس مینگل نے اپنے دوست واقارب برادری سمیت باقاعدہ بلوچستان نیشنل پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا شمولیتی جلسے سے بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی لیبر سیکرٹری موسیٰ بلوچ مرکزی ہیومن رائٹس سیکرٹری رکن صوبائی اسمبلی احمد نواز بلوچ سینٹرل ایگزیکٹیو کمیٹی کے اراکین و ضلعی صدر بی این پی کوئٹہ غلام نبی مری آغا خالد شاہ دلسوز حاجی ولی محمد لہڑی ضلعی عہدیداران ملک محی الدین لہڑی، میر محمداکرم بنگلزئی، سابق ضلعی صدر میر غلام رسول مینگل،ستار شکاری بلوچ،ثناء مسرور بلوچ، غلام مصطفیٰ مگسی، حاجی محمد حنیف مینگل، ملک بشیر احمد شاہوانی، حمید بادینی، حاجی محمد اعظم مینگل، ٹکری جمعہ خان سمالانی اور اختر محمد مینگل نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان کے مختلف علاقوں سے سیاسی کارکنان قبائلی عمائدین کے پارٹی جس سے انداز میں شمولیت اختیار کررہے ہیں اس کا بنیادی وجہ یہ ہے کہ بی این پی حقیقی معنوں میں بلوچستان اور بلوچ قوم کے اجتماعی قومی مسائل کو اُجاگر کرنے کی خاطر قومی جمہوری جدوجہد کو فروغ دینے اور آگے بڑھانے میں مصروف عمل ہے پارٹی کی یہ عمل دیگر نام نہاد سیاسی پارٹیوں سے مختلف ہے جو اقتدار اور انتخابات سے پہلے انکے وعدہ وحید کچھ اور ہوتے ہیں لیکن جب اقتدار اور الیکشن میں بھاری مینڈیٹ ملتا ہے تو وہ عوام سے کئے وعدہ وحید بھول جاتے ہیں صرف اور صرف اقتدار اور مراعات پر انکی نظریں مرکوز رہ کر موقع پرستی مفاد پرستی اور گروہی سیاست پر کے گرد گھومتے ہیں جبکہ تاریخ گواہ ہے کہ بی این پی نے جب بھی عوام کے ساتھ جو وعدہ وحید کیا انہیں پورا کرنے کی خاطر جدوجہد کی اُسکی پاداش میں پارٹی کی عوامی مینڈیٹ کو بار بار چرانے کی کوشش کی گئی اور پارٹی کی پارلیمانی جمہوری سیاست اور طاقت کے راستے میں طرح طرح کی رکاوٹیں پیدا کرنے کی کوشش کی اورا سکی پاداش میں پارٹی کے سینکڑوں کارکنوں کو ٹارگٹ کلنگ کے ذریعے سے شہید کیا گیا لیکن بی این پی آج بھی اپنے اصولی موقف نظریاتی فکری سیاست اور بلوچستان کے جملہ قومی مسائل وسائل پر دسترس حاصل کرنے حق حاکمیت و حق و اختیار قوموں کے اپنے زبانوں پر تعلیم و تدریس کے اصول تہزیب و تمدن وجود اور بقاء اور اس ملک میں جوکہ یہ ملک ایک کثیرال قوموں کی ریاست ہے جس میں تمام قوموں کی تاریخی شناخت وجود رکھتا ہے انکے برابری کے بنیادوں پر وسائل پر اختیار پارلیمنٹ کی بالادستی آئین اور قانون کی حکمرانی عدلیہ اور میڈیا کی آزادی کی جدوجہد پر یقین رکھتے ہیں بلوچستان جو اسوقت سنگین سیاسی معاشرتی بحرانوں سے دوچار یہاں کے عوام سماجی انصاف کے حصول انسانی حقوق کی پامالیوں کے زد میں ہے اور زندگی کے تمام تر بنیادی ضروریات سے محروم ہے اُسکی بنیادی وجہ یہ ہے کہ ارباب اختیار نے کبھی بھی بلوچستان کے گھمبیر سیاسی معاشرتی مسائل کو توجہ نہ دیکر نظر انداز کیا کیونکہ حکمرانوں اور انکے نام نہاد پارٹیوں کی نظریں صرف اور صرف یہاں کے وسائل کے لوٹ کسوٹ استحصال پر نظر ہے انہیں یہاں کی عوام کی ترقی و خوشحالی تعلیم صحت روزگار بنیادی ضروریات زندگی کی فراہمی سے کوئی سروکار نہیں ہے اور وہ اپنے توسیع پسندانہ اور استحصالی میگا پالیسیوں اور معاشی ضروریات کی تکمیل کیلئے انہوں نے بلوچستان کو ایک میگا پراجیکٹس کا نام دیکر وسائل پر بذور طاقت بلوچ قومی جمہوری سوال کو زیر کرنے اور قوم وطن دوستی کی سیاست توانہ آواز کو دبانا چاہتے ہیں اُنہیں یہ بخوبی پتہ ہے کہ بی این پی اسوقت صوبے کی سب سے بڑی یہاں کی عوام کے نمائندہ پارلیمانی سیاسی تنظیمی جمہوری قوم وطن دوست جماعت ہے جنہوں نے جو ہمیشہ ڈنکے کے چوٹ پر ایک واضح اصولی موقف بیانیہ کے ساتھ بلوچستانی عوامی کے کیس کو اُٹھا کر بااختیار قوتوں کے سامنے کھڑا ہے اور پارٹی نے کبھی بھی نبر آزمہ طاقتور قوتوں کے سامنے قومی حقوق کی جدوجہد کے خاطر اُنکے ظالمانہ پالیسیوں کے سامنے سرخم تسلیم کرنے سے انکار کیا بی این پی یہاں کی عوام کو کسی بھی صورت میں مایوس نہیں کرینگے اور نہ انکے اعتماد کو ٹھیس پہنچائینگے کیونکہ بی این پی کے سامنے مراعات وفادات اقتدار اور دوسری چیزوں کا کوئی اہمیت نہیں ہے بلکہ یہاں کی عوام کے ساتھ نظریاتی فکری رشتہ ہے جوکہ خون کے رشتے سے بھی زیادہ اہمیت کا حامل ہے پارٹی یہاں کے عوام کو بلا رنگ و نسل مذہب زبان علاقہ سے بالا تر ہوکر بلوچستان کے قومی وسائل کے استحصال اور یہاں کے رونما ہونے والے ناروا پالیسیوں کے خلاف متحد منظم کرنے کا بیڑا اُٹھایا ہوا ہے کیونکہ سیاسی جدوجہد کے بغیر ہم اپنے قومی مقاصد حاصل نہیں کرسکیں گے پارٹی رہنماوں نے آخر میں نئے شامل ہونے والے دوستوں کو پارٹی میں شمولیت اختیار کرنے پرانہیں بی این پی کا تین رنگا قومی بیرک پہنایا اور اس امید کا اظہار کیا کہ وہ علاقہ میں پارٹی کو فعال اور مضبوط بنانے میں اپنا کردار ادا کرینگے۔