پاکستان حق خودارادیت کی جدو جہد میں فلسطینیوں کے ساتھ کھڑا رہے گا، صدر ڈاکٹر عارف علوی کاپیغام
منگل 29 نومبر 2022 15:44
(جاری ہے)
صدر مملکت نے کہا کہ آج عالمی برادری کے ساتھ فلسطینی عوام کے ساتھ یکجہتی کا عالمی دن منا رہے ہیں، ساڑھے سات دہائیوں میں اسرائیل نے فلسطینیوں کے ساتھ منظم اور بڑھتی ہوئی زیادتیاں روا رکھیں، بے گناہوں کا خون بہایا گیا اور فلسطینیوں کا خون بہنے کا سلسلہ ابھی تک نہیں رکا۔
صدر مملکت نے کہا کہ مسلسل اسرائیلی تشدد کا تازہ ترین واقعہ اس سال اگست میں دیکھا گیا جب غزہ میں اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں 17 بچوں سمیت تقریباً 50 فلسطینی جاں بحق اور 300 سے زائد زخمی ہوئے۔ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ فلسطینیوں کے خلاف نہ تھمنے والا اسرائیلی تشدد، اسرائیل کا فلسطین پر ناجائز قبضہ اس تنازعہ کی ناقابل تردید حقیقتیں ہیں، اسرائیل کی جانب سے مقبوضہ فلسطینی علاقوں کو ضم کرنا، الحاق اور قبضہ انسانی و بین الاقوامی قوانین کے منافی ہے۔ صدر مملکت نے کہا کہ میں فلسطینیوں کے لیے پاکستان کی غیر متزلزل حمایت کا اعادہ کرتا ہوں، طاقت کے زور پر علاقے پر قابض ہوا جاسکتا ہے مگر عوام کے دل و دماغ پر قبضہ نہیں کیا جاسکتا، فلسطینیوں کی آزادی کی جدوجہد حق خودارادیت کے حصول تک جاری رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان فلسطینیوں کے موقف کی مکمل حمایت کرتا ہے اور بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ شرائط اور1967 سے پہلے کی سرحدوں کی بنیاد پر بین الاقوامی نگرانی میں فریقین کے درمیان ایک مقررہ ٹائم فریم میں تنازعہ کا تصفیہ چاہتا ہے اور یہ کہ وہ مشرقی بیت المقدس کی فلسطینی ریاست کے دارالحکومت کے طور پر مکمل حمایت کرتا ہے۔ صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان نے تاریخی طور پر فلسطینیوں کی جائز جدوجہد کی حمایت کی ہے اور وہ آئندہ بھی اس کی حمایت کرتا رہے گا۔\932مزید اہم خبریں
-
یہ تاثر غلط ہے کہ نواز شریف کا وزیراعظم بننے کا راستہ شہباز نے روکا ،سینیٹر عرفان صدیقی
-
پاکستان خطے میں ہمارااہم شراکت دار ہے ،تعاون مزید مضبوط کرینگے ،امریکہ
-
بھارت: بی جے پی کے اکلوتے مسلم اُمیدوار کون ہیں؟
-
قانون نافذ کرنے والے اداروں کی یونیفارم پہننا خلافِ قانون ہے،بیرسٹر سیف
-
مریم نواز کا پولیس یونیفارم پہننا معاملہ،اندراج مقدمہ کی درخواست پر پولیس سے جواب طلب
-
گھیراوٴ جلاوٴ اور مار دھاڑ کی گندی سیاست نہیں چل سکتی ہے، سعدرفیق
-
سٹاک مارکیٹ کی تیزی معاشی استحکام کی علامت ہیں،محمد اورنگزیب
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.