ملتان میں حضرت شاہ رکن الدین عالم کے عرس کی تقریبات شروع

بدھ 30 نومبر 2022 15:41

ملتان میں حضرت شاہ رکن الدین عالم کے عرس کی تقریبات شروع
ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 نومبر2022ء) عظیم روحانی پیشوا حضرت شاہ رکن الدین عالم کے 709ویں سالانہ سہ روزہ عرس کی تقریبات بدھ کے روز درگاہ حضرت شاہ رکن الدین عالم قاسم باغ ملتان میں شروع ہوگئیں۔ تقریبات کا آغاز مخدوم شاہ محمودقریشی اوران کے صاحبزادے نے مزار کو غسل اور چادرپوشی سے کیا۔ بعدازاں پاکستان زکریااکیڈمی اور محکمہ اوقاف کے زیراہتمام دربار کے احاطے میں قومی کانفرنس منعقد ہوئیں۔

(جاری ہے)

مخدوم شاہ محمود قریشی نے اس موقع پرخطاب کرتے ہوئے کہاکہ بزرگان دین کی تعلیمات معاشرے میں امن و رواداری کے فروغ کے لیے مشعل راہ ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ملتان حضرت بہاءالدین زکریا ،حضرت شاہ رکن عالم جیسی ہستیوں کی وجہ سے مدینة الاولیاءکہلایا۔ عرس میں ملک بھر سے زائرین کی بڑی تعداد شرکت کررہی ہے۔اس موقع پر سابق وفاقی وزیر مذہبی امور صاحبزادہ حامد سعید کاظمی، خواجہ معین الدین کوریجہ، پیر خالد سلطان قادری، مفتی غلام مصطفی رضوی اورعلامہ فاروق خان سعیدی نے بھی خطاب کیا۔