نوشہرہ ،مقامی شادی ہال میں کھاناکھانے سے کئی افراد کی حالت غیر ہوگئی،شکایت پر بھی انتظامیہ ٹس سے مس نہ ہوئی

بدھ 30 نومبر 2022 20:57

نوشہرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 نومبر2022ء) نوشہرہ کے مقامی شادی ہال میں کھاناکھانے سے کئی افراد کی حالت غیر ہوگئی،شکایت کرنے بھی انتظامیہ ٹس سے مس نہ ہوئی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز نوشہرہ کے معروف الجدہ شادی ہال میںمقامی سینئر قانون دان کے بھائی اور ایک دیگر شہری کی شادیوں کی تقاریب کے انعقاد کے حوالے سے ظہرانے کا اہتمام کیا گیا تھا ، اسی روز دونوں طہرانے تقاریب میں شرکت کرنے والے مہمانوں کو باسی اور مضر صحت کھانا بلخصوص سیخ کباب کھلائے گئے تھے جس پر کئی مہمانوں کو پیٹ میں مروڑ اور دیگر تکلیف کا سامنا کرنا پڑا جس پر متاثرہ مہمانوں میں سے کئی نے الجدہ شادی ہال انتظامیہ کو شکایت کی لیکن شادی ہال انتظامیہ ٹھس سے مس نہیں ہوئی جبکہ کئی متاثرہ افراد تاحال پیٹ کی مروڑ اور دیگر تکالیف میں مبتلا ہونے کی وجہ سے زیر علاج ہیں۔

متعلقہ عنوان :