پشاور پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف اہم کاروائیاں ،7 ملزمان گرفتار

بدھ 30 نومبر 2022 21:59

پشاور پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف اہم کاروائیاں ،7 ملزمان گرفتار
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 نومبر2022ء) پشاور کی تھانہ بھانہ ماڑی پولیس نے جرائم پیشہ عناصر اور منشیات فروشوں کے خلاف مختلف کاروائیوں کے دوران 7 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

(جاری ہے)

تھانہ بھانہ ماڑی پولیس نے گڑھی قمردین، کوہاٹ روڈ، رنگ روڈ، انڈسٹریل سٹیٹ اور ملحقہ علاقوں میں جرائم پیشہ عناصر اور منشیات فروشوں کے خلاف خفیہ اطلاعات پر اہم کاروائیوں کے دوران7 ملزمان کو گرفتار کیا گیا ،مختلف جرائم میں ملوث گرفتار ملزمان کے قبضہ سے6 عدد پستول، 4کلو گرام چرس ، جعلی پاکستانی کرنسی اور متعدد کارتوس بھی برآمد کر لئے گئے ہیں ،ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے ان سے مزید جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :