پاکستان مونومنٹ اسلام آباد میں برادر اسلامی ملک متحدہ عرب امارات کے قومی دن کی کیک کٹنگ تقریب کا انعقاد

جمعرات 1 دسمبر 2022 00:10

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 دسمبر2022ء) پاکستان مونومنٹ اسلام آباد میں برادر اسلامی ملک متحدہ عرب امارات کے (51st National Day of UAE) قومی دن کی کیک کٹنگ تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

(جاری ہے)

بدھ کو ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری تفصیلات کے مطابق وزیرِ دفاع خواجہ محمد آصف ، پاکستان میں متحدہ عرب امارات کے سفیر، چیئرمین سی ڈی اے کیپٹن ریٹائرڈ محمد عثمان یونس، سابق وفاقی وزیر ڈاکٹر طارق فضل چوہدری اور ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان نواز میمن نے متحدہ عرب امارات کے قومی دن کی تقریب میں شرکت کی۔

پاکستان مونومنٹ پر متحدہ عرب امارات کے قومی دن کے موقع پر روشنیاں کی گئی۔شرکاء نے پاک متحدہ عرب امارات تعلقات کے فروغ اور سیلاب زدگان کے لئے امداد پر سفیر کا شکریہ ادا کیا۔تقریب کے شرکاء نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے ساتھ ثقافت ، سیاح اور دیگر شعبوں میں مزید شراکت داری کے خواہاں ہیں ۔