ج*لاہور، ملک میں بے برکتی اور افلاس سودی نظام کی وجہ سے ہے،راشد نسیم

جمعہ 2 دسمبر 2022 21:40

ًلاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 دسمبر2022ء) نائب امیر جماعت اسلامی راشد نسیم نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی ایسے اقتدار سے پناہ مانگتی ہے جو دیگر پارٹیوں کو ملا ہوا ہے، یہ ایسا اقتدار ہے جس میں ملک غریب اور سیاسی جماعتوں کے لیڈران امیر ہو رہے ہیں، ہماری دعوت کا مرکز فلاح انسانیت ہے، ہم لوگوں کو اللہ کے دین کی طرف بلا کر ان کی دنیاوی اور اخروی کامیابی چاہتے ہیں۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انھوں نے عارف والا پاکپتن میں کارکنان جماعت اسلامی کی تربیتی نشست سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ امیر ضلع رانا انیس الرحمن، نصراللہ گورائیہ، چودھری محمد شوکت و دیگررہنما بھی اس موقع پر موجود تھے۔راشد نسیم نے کہا کہ اسلام اجتماعیت کا داعی ہے، دین کا مقصد معاشرے کی بہتری ہے۔ انھوں نے کہا کہ مصر میں اخوان المسلمون اور افغانستان میں طالبان کی کامیابی اجتماعیت کا ماڈل ہے، اسلامی تحریکوں نے معاشرے کو نظریہ پر استوار کیا۔انھوں نے کہا کہ جماعت اسلامی ایک نظریے کا نام ہے اور اس کا پیغام اور دعوت ملک میں اسلامی نظام کا نفاذ ہی