امریکی سینٹرل کمانڈ کے سربراہ کی جنرل عاصم منیر کو آرمی چیف بننے پر مبارکباد

ہفتہ 3 دسمبر 2022 12:34

امریکی سینٹرل کمانڈ کے سربراہ کی جنرل عاصم منیر کو آرمی چیف بننے پر ..
راولپنڈی/واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 دسمبر2022ء) امریکی سنٹر کمانڈ(سینیٹ کام) کے سربراہ جنرل مائیکل ایرک کوریلا نے جنرل عاصم منیر کو چیف آف آرمی سٹاف کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی ہے ۔

(جاری ہے)

ترجمان امریکی سینیٹ کام کے مطابق مریکی سنٹر کمانڈکے سربراہ جنرل مائیکل ایرک کوریلا نے چیف آف آرمی سٹاف جنرل عاصم منیر ویڈیو ٹیلی کانفرنس میں پاک فوج کے سربراہ کی عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی ۔ گفتگو کے دوران پاک امریکا سکیورٹی تعاون کی کاوشوں پرتبادلہ خیال کیا گیا۔ترجمان سینٹ کام کے مطابق دونوں فوجی سربراہان نے دو طرفہ تعلقات کو مضبوط کرنے پر بھی بات چیت کی۔

متعلقہ عنوان :