قائد مسلم لیگ (ن) محمد نوازشریف کا بیگم نجمہ حمید کی وفات پر اظہار افسوس

ایک ہمدرد ، ہمیشہ ساتھ نبھانے والی مخلص بہن سے محروم ہوگیا ہوں، یہ کمی پوری نہیں ہوسکتی ،سابق وزیراعظم مرحومہ شفیق ،غمگساربہن، راست گواورپختہ نظریات پر کاربند بہادر سیاسی رہنماء تھیں ،ملک وقوم، پارٹی اور جمہوریت کیلئے ان کی خدمات کو سلام پیش کرتا ہوں، بیان

ہفتہ 3 دسمبر 2022 13:32

قائد مسلم لیگ (ن) محمد نوازشریف کا بیگم نجمہ حمید کی وفات پر اظہار افسوس
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 دسمبر2022ء) پاکستان مسلم لیگ (ن)کے قائد محمد نوازشریف کا پارٹی کی سینئر رہنما ء بیگم نجمہ حمید کی وفات پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہاہے کہ ایک ہمدرد ، ہمیشہ ساتھ نبھانے والی مخلص بہن سے محروم ہوگیا ہوں، یہ کمی پوری نہیں ہوسکتی ، مرحومہ ایک شفیق اور غم گسار بہن، راست گواورپختہ نظریات پر کاربند بہادر سیاسی رہنماء تھیں ،ملک وقوم، پارٹی اور جمہوریت کے لئے ان کی خدمات کو سلام پیش کرتا ہوں ۔

ایک بیان میں پاکستان مسلم لیگ (ن)کے قائد محمد نوازشریف کا پارٹی کی سینئر رہنما ء بیگم نجمہ حمید کی وفات پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہاہے کہ ایک ہمدرد ، ہمیشہ ساتھ نبھانے والی مخلص بہن سے محروم ہوگیا ہوں، یہ کمی پوری نہیں ہوسکتی ، مرحومہ ایک شفیق اور غم گسار بہن، راست گواورپختہ نظریات پر کاربند بہادر سیاسی رہنماء تھیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ وہ اخلاص اور سیاسی تدبرکا پیکر ، پارٹی کی پہچان اور اثاثہ تھیں، وہ کسی طوفان میں کبھی نہ گھبرائیں، ہمیشہ سیاسی نظریات اور پارٹی سے وفاء نبھائی ۔

انہوںنے کہا کہ بیگم کلثوم جب سیاسی جدوجہد کر رہی تھیں تو وہ سیسہ پلائی دیوار بن گئی تھیں۔ محمد نواز شریف نے کہا کہ بیگم کلثوم صاحبہ اور نجمہ آپا بہنوں کی طرح تھیں ، وہ پیدائشی مسلم لیگی تھیں، قیام پاکستان سے اپنی وفات تک مسلم لیگی ہی رہیں ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان، نظریہ پاکستان، جمہوریت ان کی سوچ اور روح میں سموئے ہوئے تھے ۔ محمد نوازشریف نے کہا کہ ملک وقوم، پارٹی اور جمہوریت کے لئے ان کی خدمات کو سلام پیش کرتا ہوں ۔ انہوں نے کہا کہ بہن طاہرہ اورنگزیب اور بیٹی مریم اورنگزیب سے دلی ہمدردی اور افسوس کرتا ہوں ۔ انہوں نے کہا کہ اللہ تعالی مرحومہ کو اپنے جوار رحمت میں بلند درجہ عطا فرمائے اور اہل خانہ کو صبر جمیل دے۔ آمین۔