دہشتگردوں کی سہولت کاری کیس، ڈاکٹر عاصم کی بریت کیلئے درخواست دائر

میرے خلاف بے بنیاد مقدمہ درج کیا گیا، 7 سال میں ایک گواہ نے بھی میرے خلاف بیان نہیں دیا،درخواست میں موقف

ہفتہ 3 دسمبر 2022 17:10

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 دسمبر2022ء) ڈاکٹر عاصم حسین نے دہشت گردوں کے علاج کی فراہمی میں سہولت کاری کے کیس میں بریت کے لیے انسداد دہشت گردی کی عدالت میں درخواست دائر کر دی۔کراچی کی انسداد دہشت گردی عدالت نے فریقین کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے سرکاری وکیل سے 24 دسمبر کو دلائل طلب کر لیے۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر عاصم حسین نے اپنی درخواست میں موقف اپنایا ہے کہ میرے خلاف بے بنیاد مقدمہ درج کیا گیا، 7 سال میں ایک گواہ نے بھی میرے خلاف بیان نہیں دیا۔

ڈاکٹر عاصم حسین نے عدالت سے استدعا کی ہے کہ مقدمے سے بری کیا جائے۔واضح رہے کہ ڈاکٹر عاصم کے خلاف 2015 میں دہشت گردوں کے علاج معالجے کا مقدمہ درج کیا گیا تھا، مقدمہ رینجرز کی مدعیت میں درج کیا گیا تھا۔مقدمے میں انیس قائم خانی، وسیم اختر، روف صدیقی، قادر پٹیل اور عثمان معظم نامزد ہیں۔