تنظیم بحالی معذوران ضلع اوستہ محمد میں معذوروں کے عالمی دن کے موقع پر نور شادی ہال میں پروقار تقریب کا انعقاد

معذور افراد کا شناختی کارڈ اور معذوری سرٹیفکیٹ کیلئے ڈپٹی کمشنر اوستہ محمد سے مل کر ان کا مسئلہ حل کریں گے اور ان کیلئے دفتر کی بھی کوشش کریں گے،جمالی خاندان نے ہمیشہ اپنے حلقے کی عوام کی خدمت کی ہے اور کرتے رہیں گے،میر فاروق خان جمالی

ہفتہ 3 دسمبر 2022 17:20

اوستہ محمد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 دسمبر2022ء) تنظیم بحالی معذوران ضلع اوستہ محمد میں معذوروں کے عالمی دن کے موقع پر چیئرمین سلطان احمد لاشاری کی جانب سے نور شادی ہال میں پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔جس کی مہمان خاص قائم مقام گورنر بلوچستان میر جان محمد خان جمالی کے فرزند میر فاروق خان جمالی اور اعزازی مہمان میر مظفر خان جمالی اور میر زبیر خان جمالی تھے۔

اس موقع پر میر فاروق خان جمالی،میر مظفر خان جمالی،میر زبیر خان جمالی،حاجی خان پلال،سوشل ویلفیئر آفیسر اوستہ محمد شکیل احمد کلاچی،عبدالوہاب بگٹی،سلطان لاشاری،صدام لاشاری و دیگر نے کہا کہ جمالی خاندان نے ہمیشہ اپنے حلقے کی عوام کی خدمت کی ہے اور کرتے رہیں گے،معذور افراد ہمارے لیئے اسپیشل افراد ہیں،ہم سے جتنا ہو سکے ان کی مدد کریں گے۔

(جاری ہے)

میر فاروق خان جمالی نے کہا کہ معذور افراد کا شناختی کارڈ اور معذوری سرٹیفکیٹ کیلئے ڈپٹی کمشنر اوستہ محمد سے مل کر ان کا مسئلہ حل کریں گے اور ان کیلئے دفتر کی بھی کوشش کریں گے۔انہوں نے کہا کہ معذور افراد کیلئے ملازمتوں کوٹہ میں پر عملدرآمد کر کے معذور افراد کو کوٹہ میں ملازمتیں بھی دی جائیں گی۔۔انہوں نے کہا کہ معذور افراد کیلئے ہم سے جتنا ہو سکا ان کی مدد کریں گے۔

میر فاروق خان جمالی نے مزید کہا کہ اپنے حلقے کی عوام کی جتنی ہو سکی خدمت کرتے رہے گے۔ اوستہ محمد کی عوام کیلئے میرے والد قائم مقام گورنر بلوچستان میر جان محمد خان جمالی کوشش کر رہے ہیں کہ این آئی سی وی ڈی اور انڈس ہسپتال کا قیام ضلع اوستہ محمد میں لایا جائے۔جس سے اوستہ محمد اور گنداخہ کی عوام دل کی بیماریوں اور دیگر بیماریوں کو کراچی کے ڈاکٹر مفت علاج کریں گے جس سے اوستہ محمد اور گنداخہ کی عوام مستفید ہو گی۔