نصیر آباد: معروف سیاسی وقبائلی شخصیت میرشوکت جان بنگلزئی کی قیادت میں مسلح افواج کے حمایت میں عظیم الیشان استحکام پاکستان ریلی کاانعقاد

ہفتہ 3 دسمبر 2022 22:26

نصیر آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 دسمبر2022ء) نصیرآباد کے معروف سیاسی وقبائلی شخصیت میرشوکت جان بنگلزئی کی قیادت میں مسلح افواج کے حمایت میں عظیم الیشان استحکام پاکستان ریلی کاانعقاد کیا گیا ریلی فٹبال اسٹیڈیم سے نکالی گئی ریلی میں قبائلی رہنما بابو ماما واحد بخش بنگلزئی قبائلی عمائدین معتبرین اورمعززین سمیت ہزاروں افراد کی سبزہلالی پرچم کیساتھ ریلی میں شرکت علاقہ پاکستان اورپاک فوج زندہ آباد کے نعروں سے گونج اٹھا ریلی کے شرکا کی مین بازار قومی شاہراہ سمیت مختلف مقامات سے ہوتی ہوئی بنگلزئی ہاوس پراختتام پذیر ہوگئی ریلی کے شرکا سے میر شوکت جان بنگلزئی،ماما واحد بخش بنگلزئی،حاجی شیرا کھیازئی،ریاض احمد سیال،منصب بگٹی سمیت دیگر نے خطاب کرتے ہوئے پاکستان کے خلاف ہونے والے تمام پروپگنڈو کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ بلوچ قوم ایک محب وطن قوم ہے بلوچوں کے خون میں ملک سے وفا شامل ہے انہوں نے کہا کہ پاک فوج کی وجہ سے آج ملک کے عوام چین کی نیند سو رہی ہے مگر ہمارے ہمسایہ ملک انڈیا ہمارے ملک پاکستان پر میلی آنکھ سے دیکھنے کی کوشش نہ کرے ہماری پاک افواج اور آئی ایس آئی دنیا میں مانی ہوئی فوج اور انٹیلی جنس ادارہ ہے جس کی بدولت آج ہمارے بارڈر اور عوام محفوظ ہیں انہوں نے کہا کہ ہم نے ہر فورم پر اپنی پاک افواج اور انٹلیجنس اداروں کو سپوٹ کیا ہے جنھوں نے ہر محاذ پر کامیابیاں حاصل کی ہیں انہوں نے کہاکہ پاک افواج نے ملک کے بارڈر اور امن وامان کی صورتحال کے ساتھ ساتھ حالیہ سیلابی صورتحال میں بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لیا اور امدادی سرگرمیوں میں حصہ لیکر عوام کو محفوظ مقامات پر پہنچا کر ریلیف فراہم کرتے رہے ہیں