ڈ* کاؤنٹر ٹیررزم ڈیپارٹمنٹ پنجاب نے کارروائی کر کی4مبینہ دہشت گرد گرفتار

ہفتہ 3 دسمبر 2022 21:50

^لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 دسمبر2022ء) کاؤنٹر ٹیررزم ڈیپارٹمنٹ پنجاب نے کارروائی کر کی4مبینہ دہشت گرد گرفتار کر لیے۔ترجمان کے مطابق سی ٹی ڈی پنجاب نے دہشت گردی کے کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے مؤثر طریقے سے نمٹنے کے لیے صوبہ بھر کے مختلف اضلاع میں 9انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنزکیے جس میں 9 مشتبہ افراد سے پوچھ گچھ کے دوران4 مبینہ دہشت گردوں کو گرفتار کرکر کے ان کے قبضہ سے اسلحہ دھماکہ خیز و دیگر ممنوعی مواد برآمد کر لیا۔

گرفتار دہشت گردوں میں علی رضا،علی اکبر، ظہیر محمود اور نیک محمد شامل ہیں جن کاتعلق القاعدہ تحریک طالبان پاکستان سمیت دیگر مختلف کالعدم مذہبی تنظیموں سے ہے۔ترجمان نے کہاکہ دہشت گردوں کے قبضے سے ممنوعہ تنظیم کے نفرت انگیز موادپر مشتمل 10 کتابچے ممنوعہ تنظیم کے 37 پمفلٹس رسید بک3 میگزین اور8470روپے نقدی برآمد کر لیے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

ترجمان نے کہاکہ دہشت گردوں نے صوبہ بھر میں تخریب کاری کا منصوبہ بنا رکھا تھا اور وہ اہم تنصیبات،دہشتگردانہ کاروائی اور مذہبی مقامات کو ٹارگٹ کرنا چاہتے تھے۔

مبینہ دہشت گردوں کے خلاف مقدمات درج کر کے ان کو نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔ترجمان نے مزید کہا کہ رواں ہفتے کے دوران مقامی پولیس کی مدد سی327 کومبنگ آپریشنز کیے گئے۔ ان آپریشنز کے دوران14320 افراد کو چیک، 42 مشتبہ افراد کو گرفتار39 ایف آئی آر درج جبکہ24 بازیابیاں کی گئیں۔انہوں نے کہا کہ کاؤنٹر ٹیررزم ڈیپارٹمنٹ پنجاب پوری مستعدی سے محفوظ پنجاب کے اپنے ہدف پر عمل پیرا ہے اور دہشت گردوں اور ریاست دشمن عناصر کو سلاخوں کے پیچھے پہنچانے کی کوششوں میں کوئی کسر نہیں چھوڑے جائے گی۔ دہشت گردی سے متعلق کسی بھی معلومات کی صورت میں کاؤنٹر ٹیررزم ڈیپارٹمنٹ پنجاب کی ہیلپ لائن 0800-11111 پر کال کریں۔