کسی کو این آر او نہ دینے کا کہنے والا آج پی ڈی ایم سے این آراو مانگ رہا ہے،ظل ہما

اتوار 4 دسمبر 2022 16:45

شکرگڑھ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 دسمبر2022ء) پیپلز پارٹی کی سابق امیدوار پنجاب اسمبلی ظل ہما نے میڈیا سے بات چیت کرتے کہا ہے کہ جو شخص کبھی بڑے غرور اور تکبر سے یہ کہا کرتا تھا کہ کسی کو این آر او نہیں دوں گا آج وہی شخص پی ڈی ایم سے این آر او مانگ رہا ہے اس شخص کی منفی سیاست کا خاتمہ ہو چکا ہے اور اب اس شخص کی یہ کوشش ہے کہ اس کو پی ڈی ایم کی حکومت سے فیس سیوننگ کا موقع مل جائے اس شخص کو بطور سیاسی کارکن ایک مخلصانہ مشورہ ہے کہ وہ اب بھی قومی اسمبلی واپس آجائے اور وہاں آکر بات کرے کہ آخر وہ چاہتا کیا ہے مگر یہ بات تو طے ہے کہ دھمکیاں اور مذاکرت کی پیشکش ایک ساتھ نہیں چل سکتے،وہ شخص سیاسی انتہا پسندی کو چھوڑ کر واپس قومی اسمبلی آئے پی ڈی ایم اس کو کچھ نہیں کہے گی ویسے بھی اس شخص نے ساری زندگی یوٹرن ہی لیئے ہیں اب اسمبلیوں میں واپس آنے کا بھی یوٹرن لے لے یہی اس کیلئے بہتر ہو گا۔