جدہ کنگ عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے 7 یورپی ممالک کے لیے ویز ایئرکی پروازیں شروع

پیر 5 دسمبر 2022 10:41

جدہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 دسمبر2022ء) ویز ایئر نے جدہ کے کنگ عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے 7 یورپی ممالک کے لیے لو بجٹ پروازیں شروعکر دیں ہیں۔سعودی خبررساں ادارےکے مطابق جدہ کنگ عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے 7 یورپی ممالک کے لیے شروع کی گئی ویز ایئر کی لو بجٹ پروازوں کا یکطرفہ کم از کم کرایہ 79 ڈالر (299 ریال) ہے۔

(جاری ہے)

ویز ایئر کی پروازیں شمالی ٹرمینل سے آپریٹ کی جارہی ہیں۔ویز ایئر نے سعودی عرب میں آپریشنل کارروائی کی شروعات ستمبر میں کی تھی۔ اس میں سستی10لاکھ سے زیادہ نشستیں مہیا ہیں۔ سعودی عرب سے بخارسٹ، بڈاپسٹ، کاتانیا، رتکا، میلانو، نیپلز، روم، ترانا، قرنا، وینس اور ویانا جیسے ہوائی اڈوں کے لیے پروازیں چلائی جارہی ہیں۔واضح رہے کہ سعودی عرب سے 20 نئے یورپی یوائی اڈوں کے لیے ویز ایئرکی پروازیں مہیا ہیں۔ یہ ریاض، جدہ اوردمام سے چلائی جارہی ہیں۔