Live Updates

ضروری مرمتی کاموں کی وجہ سے(کل) مختلف علاقوں میں بجلی بند رہے گی،آئیسکو

پیر 5 دسمبر 2022 19:16

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 دسمبر2022ء) اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (آئیسکو) نےضروری مرمت اور معمول کے ترقیاتی کاموں کی وجہ سے کل منگل کو عارضی بجلی بندش کا شیڈول جاری کر دیا۔آئیسکو ترجمان کےپیر کے روز جاری کردہ بیان کے مطابق اسلام آباد،راولپنڈی ،اٹک،چکوال اورجہلم سرکلز کے مختلف علاقوں کو بجلی سپلائی کر نے والے فیڈرز پردرج ذیل شیڈول کے مطابق بجلی کی سپلائی عارضی طور پر معطل رہے گی۔

آئیسکو کے مطابق 6 دسمبرکی صبح9بجے سے دن2بجے تک ،اسلام آباد سرکل بنی گلہ،عمران خان، سی ڈی اے فیلٹس،سعودی پاک ٹاور،ماروی،G-8،اقبال ٹائون، ترامڑی،آئی ایس آئی، ہتھال،سروس روڈ ایسٹ، مارگلہ ٹائور،G-10/1، فضل گھی ملز،I-10/4،G-11/1, F-11/3، این آئی ایچ، اے کیو خان،سنی بینک، سیسل، بیروٹ، نمبل،پٹریاٹہ، اپر ٹوپہ، یونیورسٹی فیڈرز، راولپنڈی سٹی سرکل،4thروڈ ، ای بلاک، کمرشل مارکیٹ، عبدالرحمن، شہید محمد دین، کھنہ ٹو، فاروق اعظم، تمہاسب آباد، لیاقت باغ، گوالمنڈی ، اقبال روڈ، خیابان سرسید، ابوبکر، چیئرنگ کراس، پیپلز کالونی، مصریال روڈ،کیپٹن عامر، ای ایم ای کمپلکس، پی اینڈ ٹی وانی، رتہ ، 1-16/1فیڈرز،راولپنڈی کینٹ سرکل،بینک روڈ1،سرسید روڈ، رحمت آباد1، پی ڈبلیو ڈی1، مورگاہ، جھنڈا، میجر ریاض، ڈھوک نور، راجر، گرجا1، چونگی نمبر22، نیو روات، کہوٹہ سٹی1، کہوٹہ سٹی، نارہ مٹور، حامد جھنگی، انڈسٹریل، بحرکلیال، سید کسران، ماہوٹہ فیڈرز ،اٹک سرکل، نواش شہید، نواب آباد، جلالہ، ناصر شہید، میوزیم، انڈسٹریل اسٹیٹ، لالہ زار، خان آباد، حسین آباد، انڈسٹریل، شاہ اللہ دتہ، سرائے خربوزہ، مسکین آباد، اکھوڑی، فوارہ چوک، دریا جالپ، ویسا، حاجی شاہ، سٹی ، باہتر، میرا شریف، مقصود شہید، احمدال، فتح جنگ، لانی والہ، متھیال فیڈرز جہلم سرکل، اجمل شہید، F-7کچہری، ثناء اللہ شہید، سی ایم ایچ جہلم، بولانی، کریالہ، پورن، F-6مشین محلہ، پکھوال، دینہ 3روہتاس، چمالہ، دینہ1، ڈومیلی، نتھوالہ، سنگھوائی، صفدر شہید، دینہ سٹی، گوجر خان، سٹی سوہاوہ، مل اعوان،دورا بادل، آر ٹی ایم، اسلام پورہ فیڈرز چکوال سرکل، تھرپال، لائن پارک، سرپاک، منارہ، مرید، ڈیرہ مسلم، لطیفال، ڈھوڈا ، پنن وال، ڈھلوال، دھریالہ جالپ، لِلہ ٹائون، کے ایس مائینز، جلال پور، حاسل، دندہ شاہ بلاول، ڈھوک غزن، دھرمندفیڈرز، صبح09:00بجے تا شام04:00بجے تک جی ایس او سرکل کمرشل سنٹر، فاروق اعظم، فورتھ روڈ، ای بلاک، شہید محمد دین، ابو بکر ، عبدالرحمان فیڈرز ا ور گردونواح بند رہیں گے۔

(جاری ہے)

آئیسکو انتظامیہ اپنے معزز صارفین سے بجلی کی بندش پر معذرت خواہ ہے۔ وقت سے قبل کام مکمل ہونے کی صورت میں بجلی کی سپلائی مقررہ شیڈول سے پہلے بھی بحال کی جاسکتی ہے اورگردونواح کی بجلی بند رہے گی۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات