تحریک انصاف سندھ کا نئے صوبوں کے قیام اور آئینی ترامیم کے لیے خصوصی کمیٹی کے قیام پر شدید تشویش کا اظہار

پیر 5 دسمبر 2022 22:49

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 دسمبر2022ء) پاکستان تحریک انصاف سندھ کے جنرل سیکرٹری مبین احمد جتوئی نے اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کی جانب سے نئے صوبوں کے قیام اور آئینی ترامیم کے لیے خصوصی کمیٹی کے قیام پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پی ڈی ایم اور پیپلز پارٹی و دیگر اتحادی سندھ کے اتحاد اور سلامتی کے خلاف سازشیں کر رہے ہیں۔

سکھر سے جاری کردہ بیان میںمبین جتوئی نے مزید کہا کہ پاکستان کے چاروں صوبے تاریخی ہیں اور قومی یکجہتی کو کسی بھی بنیاد پر تقسیم نہیں کیا جا سکتا، پیپلز پارٹی نے کبھی وفاداری نہیں کی اور پی پی نے سندھ کو ہمیشہ اپنے مفادات کے لیے استعمال کیا ہے، پیپلز پارٹی نے ہمیشہ اقتدار کی خاطر سندھ کو تقسیم کرنے کی سازش کیجو کسی صورت قابل قبول نہیں ہے ، ماضی میں بھی پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم دوہرا نظام کرتی رہی ہیں، انہوں نے کہا کہ اس سے قبل بھیسندھ کو تقسیم کرنے کا منصوبہ بنایا تھا لیکن سندھ کے عوام کی شدید مزاحمت کے باعث انہیں اپنا سندھ مخالف فیصلہ واپس لینا پڑا، مبین جتوئی کامزید کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی اور پی ڈی ایم کے اراکین جو اس کمیٹی کے رکن ہیں اپنی شناخت درست کریں اور سازشوں سے دور رہیں، ملک کے تاریخی اتحاد کے خلاف ہم متعلقہ اراکین اسمبلی کو متنبہ کرتے ہیں کہ اگر انہوں نے سندھ کے اتحاد کے خلاف کسی قسم کی سازش میں حصہ لیا یا سندھ کے خلاف کوئی اقدام کیا تو وہ سوچیں کہ انہیں سندھ میں واپس آنا ہوگا اور پھر عوام سندھ میں سکوں کے ساتھ بیٹھنے نہیں دیا جائیگا ان کا مزید کہنا تھا کہ سندھ کے اتحاد اور سلامتی کے خلاف سازشیں کسی صورت برداشت نہیں کریں گے، اپنی سرزمین کے ایک انچ پر بھی قبضہ قبول نہیں۔

(جاری ہے)

ہم اس فیصلے کے خلاف سندھ کے عوام کے ساتھ مل کر بھرپور مزاحمت کریں گے اور پارلیمنٹ سے مطالبہ کرینگی