ؑکوئٹہ،قلعہ عبداللہ پولیس نے نادرا کے دفتر میں توڑ پھوڑ کرنیوالے 4ملزمان کو گرفتار کرلئے

پیر 5 دسمبر 2022 23:35

vکوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 دسمبر2022ء) قلعہ عبداللہ پولیس نے نادرا کے دفتر میں توڑ پھوڑ کرنیوالے 4ملزمان کو گرفتار کرلیا تفصیلات کے مطابق 3روز قبل نادرا آفس قلعہ عبداللہ میں نامعلوم افراد نے توڑ پھوڑ کی تھی جس پر پولیس نے مقدمہ درج کرکے 4ملزمان احسان اللہ ، اکبر ، عبدالوارث اور عبدالنافع کو گرفتار کرکے اُنکے خلاف کاروائی شروع کردی ۔