میجر شبیر شریف شہید (نشان حیدر )کی 51ویں برسی منائی گئی

منگل 6 دسمبر 2022 11:00

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 دسمبر2022ء) پاک فوج کے میجر شبیر شریف شہید(نشان حیدر )کی 51ویں برسی منگل کو لاہور میں منائی گئی،جنرل آفیسر کمانڈنگ میجر جنرل ملک امیر محمد خان نے میجر شبیر شریف شہید کے مزار پر پھولوں کی چادر چڑھائی۔

(جاری ہے)

آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کے چاق و چوبند دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا۔ پھولوں کی چادر چڑھانے کی تقریب میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد، سول و عسکری حکام اور شہید کے لواحقین نے شرکت کی۔