Live Updates

مریم نواز کا انتخابی میدان میں مقابلہ کروں گی

مریم نواز کو ان کے پسندیدہ حلقے میں شکست دوں گی۔پی ٹی آئی رہنما زرتاج گل

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان منگل 6 دسمبر 2022 16:19

مریم نواز کا انتخابی میدان میں مقابلہ کروں گی
لاہور(اردوپوائنٹ،اخبارتازہ ترین ۔ 06 دسمبر 2022ء) پاکستان تحریک انصاف کی مرکزی رہنما زرتاج گل نے مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کو کھلا چیلنج دے دیا۔زرتاج گل کا کہنا ہے کہ مریم نواز کا انتخابی میدان میں مقابلہ کروں گی ۔سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ عمران خان نے جب بھی کال دی سب سے آگے ہوں گے،ہم پہلے ہی انتخابی میدان میں موجود ہیں۔مریم نواز کا انتخابی میدان میں مقابلہ کروں گی۔

زرتاج گل نے کہا کہ مریم نواز کو ان کے پسندیدہ حلقے میں شکست دوں گی۔ قبل ازیں زرتاج گل نے اپنے بیان میں مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کو مخاطب کرتے ہوئے کہا یہ کہا تھا کہ اس کم ظرف کے لئے عمران خان کی ایک ٹائیگرس ہی کافی ہے، مریم نواز کوئی بھی حلقہ چن لے اور اپنی مرضی سے پاکستان کے کسی بھی حلقے سے انتخاب لڑے، اس کو وہیں شکست فاش دوں گی، عمران خان کی یہ شیرنی تمہیں گھر میں گھس کر شکست دے گی۔

(جاری ہے)

پی ٹی آئی کی خاتون رہنماء کا یہ ردعمل نائب صدر ن لیگ کے اس بیان کے جواب میں سامنے آیا جس میں مریم نواز کا کہنا تھا کہ لانگ مارچ اور ایک کے بعد ایک ڈرامہ سب ناکام ہو گئے، سچ یہی ہے عمران خان کا سازش کے ذریعے حکومت ختم کرنے کا پلان، اپنا من پسند چیف لانے کا پلان، چیف کی تقرری میں رخنہ ڈالنے کا پلان اور نئے چیف کو متنازع بنانے کا پلان سب بری طرح فیل ہو گئے، سازشیوں کا یہی انجام ہوتا ہے۔

اس سے قبل زرتاگ نے ایک بیان میں کہا کہ عمران خان کی مقبولیت اور عوام کی طاقت دیکھ کر حکومت کی کانپیں ٹانگ رہی ہیںتباہ حال جماعت کے کارکنوں کے پاس اس وقت دوسروں پر کیچڑ اچھالنے کے علاوہ اور کوئی کام نہیں۔قاتل وزیر داخلہ سمیت امپورٹڈ حکومت کے حواری بھی عوام کو دھمکیاں لگا رہے ہیں،سپریم کورٹ نوٹس لے۔
Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات