ایم کیو ایم پاکستان کے رکن رابطہ کمیٹی و ممبر قومی اسمبلی محمد ابوبکر کا ایم کیو ایم آزاد کشمیر کے صدر صاحبزادہ شاہ فیصل کی رہائش گاہ پر منعقد میٹنگ میں شرکت

منگل 6 دسمبر 2022 19:45

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 دسمبر2022ء) متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کی ہدایت پرکوٹلی میں ہونے والے بلدیاتی اانتخابات کے حوالے سے رکن رابطہ کمیٹی و ممبر قومی اسمبلی محمد ابوبکر کی صدارت میں ایم کیو ایم آزاد کشمیر کے صدر صاحبزادہ شاہ فیصل کی رہائش گاہ پر منعقد میٹنگ میں شرکت۔

(جاری ہے)

میٹنگ میں ایم کیو ایم کے کارکنان سمیت ایم کیو ایم اور پیپلزپارٹی کے نامزد امیدوارن یونین کونسلر برائے ضلع کانسل اپنے کارکنان کے ہمراہ میٹنگ میں شریک ہوئے اورایم کیو ایم پاکستان سے اپنی حمایت کرنے کی درخواست کی۔

محمد ابوبکر نے باہمی مشاورت سے پیپلزپارٹی کے نامزد امیدوار کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے اپنے امیدوار کو انکے حق میں دستبردار کرنے کا اعلان کیا جس پر پیپلزپارٹی کے نامزد امیدوار اور انکے ساتھیوں نے متحدہ قومی موومنٹ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اس بات کی یقین دہانی کرائی کہ کامیابی کے بعد ہم ایم کیو ایم کے کارکنان کے ہمراہ علائقے کے عوام کے مسائل حل کرنے کی بھرپور کوشش کریں گے۔