قوم نے بھاری قیمت کسی این آر او کی وجہ سے نہیں سابق نااہل اور نالائق حکومت کی وجہ سے چکائی ہے،شیری رحمان

منگل 6 دسمبر 2022 22:26

قوم نے بھاری قیمت کسی این آر او کی وجہ سے نہیں سابق نااہل اور نالائق ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 دسمبر2022ء) وفاقی وزیر برائے ماحولیاتی تبدیلی سینیٹر شیری رحمان کہا ہے کہ قوم نے بھاری قیمت کسی این آر او کی وجہ سے نہیں سابق نااہل اور نالائق حکومت کی وجہ سے چکائی ہے، پی ٹی آئی نے چار سال میں تاریخی قرضے لئے ہیں،ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے ایک بیا ن کیا ،شیری رحمان کا کہنا تھا 70 سال میں ملک کے مجموعی قرضاجات 24 ہزار ارب روپے تھے، آپ نے چار سال میں 18 ہزار ارب سے زائد قرضے لیکر مجموئی قرضوں میں 70 فیصد سے زائد اضافہ کیا،آپ نے خیبر پختون خواہ میں احتساب عدالت پر تالا لگایا، آپ کے دور میں کرپشن انڈیکس میں پاکستان 117 سے 140 نمبر پر آ گیا، آپ کس منہ سے کرپشن کی بات کر رہی ملک پر دن کی روشنی میں ڈاکا تو آپ نے ڈالا،ان کا مز ید کہنا تھا کہ بی آر ٹی، ایل این جی، ادویات، آٹا، چینی، بلین ٹری، مالم جبا اور دیگر کا ذمہ دار کون ہی آپ کے نام نہاد بیانیے سے لوگ تنگ آ چکے ہیں، آپ دوسروں کو چور کہتے ہیں جبکہ خود کرپٹ اقدامات کی وجہ سے نااہل ہو چکے ہیں، آپ احتساب کا ایسا نظام چاہتے ہیں جس میں آپ کے علاوہ سب جوابدہ ہوں، لوگ باشعور ہیں، آپ بیانیہ بنا کر "کھیلتے رہے، لوگ آپ کے "کھیل" میں شریک نہی ہونگے۔