Live Updates

صدر مملکت سے وزیر خزانہ کی چند گھنٹوں میں دوسری ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی

اسحاق ڈار نے کہا کہ عمران خان کے خلاف کیسز پہلے کے ہیں، ہماری طرف سے کچھ نہیں ہے، موجودہ معاشی حالات میں فوری انتخابات ممکن نہیں،اگر فوری الیکشن کے لیے گئے تو عالمی مالیاتی ادارے اور دوست ممالک کی امداد رک جائے گی۔ذرائع اسحاق ڈار

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان جمعہ 9 دسمبر 2022 15:49

صدر مملکت سے وزیر خزانہ کی چند گھنٹوں میں دوسری ملاقات کی اندرونی کہانی ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 08 دسمبر2022ء) صدر عارف علوی سے وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی چند گھنٹوں میں ہونے والی دوسری ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی۔اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق اسحاق ڈار کی چند گھنٹوں میں دوسری ملاقات صدر عارف علوی کے سوالات کے جوابات تھے۔پہلی ملاقات کے بعد صدر عارف علوی نے چند سوالات اسحاق ڈار کو بھیجے تھے۔

ان سوالات میں عمران خان کے خلاف کیسز سے متعلق بھی پوچھا گیا۔اسحاق ڈار نے کہا کیسز پہلے کے ہیں، ہماری طرف سے کچھ نہیں ہے۔اسحاق ڈار نے بتایا موجودہ معاشی حالات میں فوری انتخابات ممکن نہیں۔زرمبادلہ کے ذخائر ایک ماہ اور چند روز کے ہیں جس میں انتخابات ممکن نہیں۔ذرائع اسحاق ڈار نے مزید بتایا کہ دہشگردی کے خلاف دوبارہ بڑا آپریشن بھی ہو سکتا ہے جس کے لیے رقم چاہئیے۔

(جاری ہے)

اگر فوری الیکشن کے لیے گئے تو عالمی مالیاتی ادارے اور دوست ممالک کی امداد رک جائے گی۔ یاد رہے کہ حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان مذاکرات تعطل کا شکار ہو گئے تھے لیکن اب حکومت اور تحریک انصاف کے درمیان دوبارہ مذاکرات شروع ہوگئے ہیں اور اسی سلسلے میں صدر مملکت عارف علوی سے وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے ملاقات کی تھی،وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے حکومتی مؤقف سے صدر مملکت کو آگاہ کیا۔

ملاقات میں صوبائی اسمبلیوں کی تحلیل اور استعفٰی دینے کا معاملہ زیر غور آیا،ملک میں سیاسی استحکام لانے کیلئے پی ٹی آئی سے تعاون پر گفتگو کی گئی جبکہ اگلے عام انتخابات پر بھی بات چیت ہوئی۔اس سے پہلے تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری حکومت کے ساتھ غیر رسمی رابطوں کا اعتراف کر چکے ہیں۔فواد چوہدری نے کہا کہ ہمارے حکومت کے ساتھ غیر رسمی رابطے ہورہے ہیں،صدر مملکت نے بھی اسحاق ڈار کو سمجھایا۔حکومت اپنی اہمیت کھو رہی ہے، ہم انتخابات کی طرف بڑھنا چاہتے ہیں۔15 دن گزار لیں یا ایک ماہ اس حکومت نے آخر جانا ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات