Live Updates

عمران خان نے لاہور میں مصروف ترین دن گزارا، پارٹی رہنمائوں سے ملاقاتیں

جمعہ 9 دسمبر 2022 20:37

عمران خان نے لاہور میں مصروف ترین دن گزارا، پارٹی رہنمائوں سے ملاقاتیں
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 دسمبر2022ء) پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے لاہور میں مصروف دن گزارا۔ انہوں نے اپنی رہائش گاہ واقع زمان پارک میں پنجاب کے 6 اضلاع کے اراکین قومی اور صوبائی اسمبلی سمیت پارٹی رہنمائوں سے ملاقاتیں کیں جن میں کے پی اور پنجاب اسمبلیوں کی تحلیل سمیت ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

(جاری ہے)

ملاقاتیں کرنے والے قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے اراکین کا تعلق گجرات، لیہ ، منڈی بہائوالدین سمیت دیگر اضلاع سے تھا۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات