میونسپل کمیٹی کی حدود میں صفائی کے انتظامات کو بہتر کرنے کے لیے ممکنہ اقدامات کیے جائیں۔جس کے لیے صفائی کی ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔ چیف آفیسر میونسپل کمیٹی غلام قمر وڑائچ

Tariq Majeed Khokhar طارق مجید کھوکھر جمعرات 15 دسمبر 2022 13:54

جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 15 دسمبر 2022ء) میونسپل کمیٹی کی حدود میں صفائی کے انتظامات کو بہتر کرنے کے لیے ممکنہ اقدامات کیے جائیں۔جس کے لیے صفائی کی ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔تفصیلات کے مطابق جہلم شہر میں صفائی کے نظام کو بہتر کرنے کے لیے چیف آفیسر میونسپل کمیٹی غلام قمر وڑائچ نے چیف سینٹری انسپکٹر رانا محمد اشفاق کو جہلم شہر کے اندر صفائی کے انتظامات کو بہتر بنانے کے لیے خصوصی ہدایات جاری کی ہیں۔

جس پر چیف سینٹر ی انسپکٹر نے صفائی کے لیے دو خصوصی ٹیمیں تشکیل دی ہیں۔جو سپروائزر محمد بشیر اور سکندر اقبال کے علاوہ دیگر سینٹر ی سٹاف پر مشتمل ہوں گی جنہوں نے صفائی کرنے کا کام شروع کر دیا ہے۔جبکہ گلی راجہ سلطان،فلتھ ڈپو،مشین محلہ،ڈھوک عبداللہ اور ڈھوک جمعہ میں صفائی کرنے کے ساتھ ساتھ گندگی سے بھر ے ہوئے نالوں کو بھی کھولا جارہا ہے تاکہ نالوں کے پانی کی روانی کو بہتر بنا یا جاسکے۔

(جاری ہے)

اور یہ کام اسی طرح جاری رہے گا۔رانا محمد اشفاق چیف سینٹری انسپکٹر نے بتایا کہ نالے اس لیے بند ہوتے ہیں۔ کہ لوگ اپنی گندگی جو شاپنگ بیگوں میں ڈال کر نالیوں اور نالوں میں پھینک دیتے ہیں جس سے نالوں کی نکاسی آب کا سسٹم بلاک ہو جا تا ہے۔ اس لیے عوام کو بھی اس ضمن میں اپنا بہتر کردار ادا کرتے ہوئے تمام گندگی فلتھ ڈپیوں میں پھینکیں جہاں سے روز مرہ کی بنیاد پر ٹرالیاں بھر کے گندگی کو مقررہ مقام تک پہنچایا جا تا ہے جبکہ عوام کے لیے بنایا گیا شکایات سیل تمام لوگوں کی شکایات بر وقت دور کرنے کے لیے کوشاں ہے اور ہم اس کے عمل کو جاری رکھیں گے۔ کیونکہ عوام کی شکایات کو دور کرنا ہماری ذمہ داری میں شامل ہے۔

متعلقہ عنوان :