اداکار فیروز خان کی بچوں کی حوالگی اور بچوں کے اخراجات سے متعلق درخواست کی مزیدسماعت11جنوری تک ملتوی

منگل 20 دسمبر 2022 21:09

اداکار فیروز خان کی بچوں کی حوالگی اور بچوں کے اخراجات سے متعلق درخواست ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 دسمبر2022ء) فیملی کورٹ شرقی نے اداکار فیروز خان کی بچوں کی حوالگی اور بچوں کے اخراجات سے متعلق درخواست کی مزیدسماعت11جنوری تک ملتوی کردی ہے۔منگل کو فیملی کورٹ شرقی میں اداکار فیروز خان کی بچوں کی حوالگی اور بچوں کے اخراجات سے متعلق سماعت ہوئی۔ علیزے فاطمہ کے وکیل نے عدالت میں گھریلو تشدد سے متعلق شواہد کی تصدیق کی درخواست دائر کردی۔

وکیل نے موقف دیا کہ علیزے فاطمہ پر تشدد سے متعلق جاری جناح اسپتال کے میڈیکو لیگل سرٹیفکیٹ کی تصدیق کرائی جائے۔ درخشان تھانے کو علیزے پر تشدد سے متعلق دی گئی درخواست کی بھی تصدیق کرائی جائے۔ بچوں کے اخراجات سے متعلق تفصیلات پیش کردی ہیں۔ بچوں کو دس دن تک باپ کے پاس رہنے کی درخواست دائر کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

جہیز کا سامان جس طرح دینا چاہیے اس طرح نہیں دیا گیا۔

جہیز کا سامان باہر پھینک دیا گیا تھاجو غیر اخلاقی ہے۔ ہم نے علیزے پر تشدد سے متعلق جو دستاویزات جمع کرائے ہیں انکی تصدیق کرائی جائے۔ فیروز خان کے وکیل نے موقف دیا کہ علیزے کی فیملی کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کی ہے۔ 15 دسمبر کو سماعت کے موقع پر علیزے فاطمہ کی فیملی نے کیس میں مداخلت کی تھی۔ بچوں کو 10 دن تک باپ کے حوالے کرنے کی درخواست دائر کی ہے۔ عدالت نے سماعت 11 جنوری تک ملتوی کردی۔