کمشنر راولپنڈی کا گوجرخان شہر کا دورہ، سکول اور ہسپتال کا جائزہ لیا

جمعرات 22 دسمبر 2022 21:59

گوجرخان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 دسمبر2022ء) کمشنر راولپنڈی ثاقب منان نے گوجرخان شہر کا دورہ کیا۔ اسلام پورہ جبر میں لڑکیوں کے ہائی سکینڈری سکول و کالج کا جائزہ لیا اور ٹیچروں کی سیٹیں مکمل کرنے کا بھی اعلان کیا۔

(جاری ہے)

ویٹنری ہسپتال میں ڈاکٹروں کو ہدایت جاری کی کہ ڈیوٹی پر معمور رہیں جبکہ شجر کاری مہم کی ہدایت بھی کی۔ اس موقع پر مقامی رہنما بھی موجود تھے جن میں سابقہ امیدوار برائے قومی اسمبلی حلقہ این اے 58 چوہدری محمد عظیم، اے سی گوجرخان وقاص اسلم ، ایس ایچ او ملک نظیر ، راجہ لطیف سابق کونسلر و دیگر موجود تھے۔\378