شہبازشریف کے ویژن کے مطابق واپڈا صارفین کے مسائل فوری طور پر حل کئے جائیں گے،چیئرمین فیسکو

جمعہ 23 دسمبر 2022 21:04

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 دسمبر2022ء) چیئرمین فیسکو بورڈ آف ڈائریکٹرز ملک تحسین اعوان اور چیف ایگزیکٹو فیسکو انجنئیر بشیراحمدنے سابق ایم این اے میاں فاروق سے حلقہ این اے 105کے واپڈا مسائل کے حوالے سے میٹنگ کی۔ جس میں سابق ڈسٹرکٹ چئیرمین میاں معظم فاروق، میاں افتخار، میاں فہد فاروق، میڈیا کوارڈینیٹر چئیرمین فیسکو میاں محمد اجمل کے علاوہ متعلقہ سب ڈویژنوں کے ایس ڈی او اورڈویژنوں کے ایکسئین حضرات بھی شریک تھے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر این اے 105 میں بجلی سے متعلقہ مسائل کے حل کیلئے فوری طور پر چئیرمین بورڈ آف ڈائریکٹرز نے آرڈر جاری کئے۔ انھوں نے کہا وزیراعظم پاکستان میاں شہباز شریف کے ویژن کے مطابق واپڈا صارفین کے مسائل فوری طور پر حل کئے جائیں گے آئندہ کوئی اہلکار فرائض سے کوتاہی کا مرتکب پایا گیا تو اس خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ میاں فاروق سابق ایم این اے نے حلقہ کے مسائل کے فوری حل کرنے پر چئیرمین فیسکو بورڈ آف ڈائریکٹرز ملک تحسین اعوان کا خصوصی طور پر شکریہ ادا کیااور اس بات کی توقع ظاہر کی کہ ملک تحسین اعوان کی سرکردگی میں فیسکو مزید ترقی کی منازل تیزی سے طے کرے گا۔