Live Updates

پوری قوم عمران خان کو بر سراقتداردیکھنا چاہتی ہے ‘چوہدر ی اورنگز یب

امپورٹڈ حکمرانوں کی مسلسل ضد تھی کہ عمران خان اسمبلیاں تحلیل کرے تو ملک میں الیکشن کرا دیں گے یوٹرن لے کر امپورٹڈ حکمران الیکشن کروانے سے بھاگ رہے ہیں ‘مختلف مقامات پرریلی سے خطاب

جمعہ 23 دسمبر 2022 19:45

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 دسمبر2022ء) پاکستان تحریک انصاف این اے 137 کے ٹکٹ ہو لڈرچوہدر ی اورنگز یب نے کہا ہے کہ پوری قوم عمران خان کو بر سراقتداردیکھنا چاہتی ہے، امپورٹڈ حکمرانوں کی مسلسل ضد تھی کہ عمران خان اسمبلیاں تحلیل کرے تو ملک میں الیکشن کرا دیں گے، یوٹرن لے کر امپورٹڈ حکمران الیکشن کروانے سے بھاگ رہے ہیں ۔

ان خیالا ت کااظہارانہو ں نے’’الیکشن کراو ملک بچاو مہم‘‘ریلی جوکہ فارم ہاوس ، الکبیر ٹاون فیز 2لاہور سے شروع ہو کر اخترآباد سے ہوتی ہوئی شیرگڑھ سے براستہ حجرہ شاہ مقیم ، دیپالپور پہنچی میں مختلف مقامات پر خطاب کر تے ہوئے کیا ۔ریلی میں سیاسی و سماجی رہنماوں سمیت بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی ۔ راستے میں کارکنوں نے رہنما پاکستان تحریک انصاف چوہدری اورنگزیب پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں اور چوہدری اورنگزیب کے حق میں نعرے لگا ئے ۔

(جاری ہے)

چوہدری اورنگزیب نے اپنے خطاب میں کہاکہ پی ڈی ایم ٹولے کی لوٹ مار کی دو نمبر سیاست اب زیادہ دیر تک نہیں چل سکے گی۔باشعور عوام پی ڈی ایم ٹو لے کو اقتدار کے ایوانوں سے نکال باہر نکالنے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے، امپورٹڈ حکومت تاریخ کی بدترین حکومت ثابت ہوئی آج ملک دیوالیہ اور قوم کنگال ہو چکی ہے قوم کے گیارہ سو ارب لوٹنے والے صادق اور امین بنے پھر رہے ہیں جو کہ پوری قوم کے لئے لمحہ فکریہ ہے۔انہوں نے مزیدکہا کہ عوام کی زندگیوں کو اجیرن بنانے والے اب ان کا سامنا کرنے کا حوصلہ نہیں رکھتے،مہنگائی،بیروزگاری ملک میں عروج پر ہے اور اشیا ضروریہ کی قیمتیں آسمانوں کو چھو رہی ہیں،ملک میں جنگل کا قانون ہے عوام پی ڈی ایم کرپٹ ٹولے سے لوٹی ہوئی ایک ایک پائی کا حساب لیں گے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات