سینٹرل جیل ہری پور میں تمباکو نوشی کے تدارک کے حوالے سے سیشن کا انعقاد

ہفتہ 24 دسمبر 2022 11:50

ہری پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 دسمبر2022ء) محکمہ جیل خانہ جات خیبر پختونخوا اور ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کے باہمی اشتراک سے سینٹرل جیل ہری پور میں تمباکو نوشی کے تدارک کے حوالے سے ایک روزہ سیشن کا انعقادہوا، سیشن میں صوبہ بھر کی جیلوں سے تعلق رکھنے والے 100 پولیس افسران نے شرکت کی ،کوآرڈینیٹر فار ٹوبیکو کنٹرول محمد اجمل شاہ نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے تمام سرکاری و نیم سرکاری دفاتر،پبلک ٹرانسپورٹ اور عوامی مقامات پر سیگریٹ نوشی کی ممانعت اور اس کے تدارک کے حوالے سے بنائے گئے قوانین سے متعلق تفصیلی طور پر آگاہ کیا،اس موقع پر کمانڈنٹ سینٹرل جیل ہری پور فوزیہ تاج نے1روزہ سیشن کے حوالے سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں نہ صرف اپنے اداروں کے اندر بلکہ اس مہم کو اپنی اپنی دہلیز سے شروع کرنا ہے تب ہم نان سموکر کو اس لعنت سے دور رکھنے میں کامیاب ہو سکیں گے،سیشن سے ڈائریکٹر آغاز ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن ساجدہ ملک نے بھی خطاب کیا اور اس سیشن کے انعقاد پر فوزیہ تاج کا شکریہ ادا کیا اور امید ظاہر کی کہ اس سیشن کے دور رس اثرات مرتب ہوں گے۔

متعلقہ عنوان :