_کوئٹہ ، سیاسی پارٹیوں کے قیادت کی مصلحتوں و سمجھوتوں، ذاتی مفادات اور نظریات و اصولوں سے انحراف کی وجہ سے ملکی سیاست و جمہوریت کمزور اور آمرانہ قوتیں مضبوط ہوئی ہیں،محسن داوڑ

پیر 2 جنوری 2023 22:05

mکوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 جنوری2023ء) نیشنل ڈیموکریٹک موومنٹ کے چیئرمین و رکن قومی اسمبلی محسن داوڑ نے کہا ہے کہ سیاسی پارٹیوں کے قیادت کی مصلحتوں و سمجھوتوں، ذاتی مفادات اور نظریات و اصولوں سے انحراف کی وجہ سے ملکی سیاست و جمہوریت کمزور اور آمرانہ قوتیں مضبوط ہوئی ہیںاور ملک شدید سیاسی، معاشی، سماجی بحرانوں اور دہشت گردی، بدامنی، بھتہ خوری،لاقانونیت بدترین مہنگائی و بیروزگاری کا شکار ھوا ھے اور اس تباہ کن و اذیت ناک صورتحال کا بوجھ پشتون و دیگر محکوم اقوام اور ملک کے کروڑوں عوام پر مسلط ھے لہذا اس صورتحال سے نجات اور ملک میں سیاست و جمہوریت کو مستحکم بنانے کیلئے حقیقی جمہوری و ترقی پسند نظریاتی سیاست و جدوجہد اور سیاسی پارٹیوں کو سیاسی اشرافیہ کی اجارہ داری سے نکال کر اس کی ازسرنو تشکیل کرنی ہوگی۔

(جاری ہے)

نیشنل ڈیموکریٹک موومنٹ کا قیام انہی تقاضوں اور سیاسی و جمہوری اصولوں و ضرورتوں کی بنیاد پر ممکن ھوا ھے جو کسی خاندان یا گروہ اور ان کی مفادات کے بجائے عوام اور سیاسی کارکنوں کی ملکیت ھے جس کی بدولت پارٹی بہت ہی مختصر عرصے میں عوام اور باشعور سیاسی کارکنوں اور نوجوانوں میں بڑی تیزی سے مقبول ہوئی ہے اور ان کی شمولیتوں کا سلسلہ جاری ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ضلع لورالائی کی دورے کے دوران کلی مینارہ اور شاہ کاریز میں کارکنوں اور نوجوانوں کی این ڈی ایم میں شمولیت کے موقع پر جلسوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔پارٹی کے صوبائی صدر احمد جان خان، صوبائی جنرل سیکریٹری اسفندیار کاکڑ ،ضلعی صدر شریف کاکڑ ایڈووکیٹ ،نیشنل سٹوڈنٹس موومنٹ کے صوبائی آرگنائزر نصیر خان اچکزئی نے بھی ان جلسوں میں خطاب کیا۔

مقررین نے کہا کہ اسلام آباد کے استعماری و آمرانہ حکمرانوں اور عالمی طاقتوں نے اپنی مفادات کیلئے پشتون افغان ملت اور ان کی سرزمین پر نئی جنگ مسلط کرنے کی افغان دشمن پالیسیوں پر عمل پیرا ہیں۔جو ملک سمیت پورے خطے کو اپنی لپیٹ میں لیگا لہذا ایسی صورتحال میں تمام پشتون افغان عوام اور ملک کے اقوام و عوام اور خطے و دنیا کے تمام جمہوری قوتوں کا فریضہ ھے کہ اس جنگ کا راستہ روکنے کیلئے کردار ادا کرے اور پشتونخوا وطن سمیت ملک اور خطے کی امن و سلامتی کو محفوظ بنائیں